۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پونہ میں شیعہ سنی علمایے کرام کی احتجاجی میٹنگ

حوزہ/ شیعہ علما بورڈ کے قائد و سربراہ مولانا محمد اسلم رضوی کے گھر شیعہ سنی علمایے کرام کا احتجاجی جلسہ منعقد ہوا جس میں اتفاق رائے سے علمائے کرام نے معلون وسیم رضوی کو مرتد قرار دیا اور حکومت ہند سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پونہ مہاراشٹرا/ شیعہ علما بورڈ مہاراشٹر کے سربراہ مولانا سید محمد اسلم رضوی نے ملعون وسیم رضوی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ دریدہ دہن گستاخ قرآن پاک ملعون وسیم رضوی مرتد ہوگیا ہے اور اپنے ذاتی مفاد کے لئے اس طرح کی مذموم حرکت کی ہے تاکہ امت مسلمہ میں اختلاف پیدا ہو ملعون وسیم رضوی نے اپنے آقاؤں کے اشارے پر یہ گستاخی کی ہے جو اب برداشت نہیں کی جائے گی اس سے پہلے بھی یہ ملعون امت مسلمہ میں ہمیشہ اختلاف کا سبب بنا رہا شیعہ سنی اتحاد اس طرح کے ذلیل لوگوں کی وجہ سے نہیں ٹوٹے گا مولانا اسلم رضوی نے حکومت ہند سے بھی قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا اور کہا وسیم ملعون کا بائیکاٹ کیا جائے اور اس کا مذہب تشیع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مسلم پرسنل لابورڈ کے رکن مولانا نظام الدین نے کہا کہ وسیم رضوی ملعون کے دل میں ضلالت اور فکر میں  نجاست ہے اس لیے وہ قرآن پاک کے خلاف ہوکر مرتد ہوگیا ہے  جو بیت اللہ کتاب اللہ اور رسول اللہ کے خلاف ہوا اس پر خدا کا عذاب آنا یقینی ہے۔

جمعیت علماء پونہ کے صدر مولانا قاری ادریس نے کہا کہ آج اس جگہ پر تمام مکاتب فکر کے علماء جمع ہوئے ہیں تاکہ سب مل کر اس ملعون کے اس مذموم عمل کی  مذمت کریں اور میں بھی جمعیت علما کی جانب سے اسکی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

مولانا کمیل اصغر امام جمعہ پونہ نے کہا کہ ہمارا دشمن سمجھ لے کہ عالم اسلام بند مٹھیوں کی طرح متحد بھی ہے اور طاقتور بھی اور تمام سازشوں کا منھ تور جواب بھی دے سکتا ہے۔

مولانا وزیر حسن امام جمعہ کونڈوا پونہ نے کہا کہ قرآن اللہ کی کتاب ہے اور کسی کو اگر اسکے کلام الہی ہونے میں شبہ ہوتو وہ ایک سورہ اس کے مقابلہ میں لے آیے 

اہل سنت والجماعت کے معتبر عالم مولانا ایوب اشرفی نے کہا کہ وسیم رضوی کے ذریعہ جو فتنہ برپا کرنے کی کوشش کی گئی ہے ملت اسلامیہ نے بر وقت اسے سمجھا اور اپنے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ایسے فتنوں سے نہ اسلام کا نقصان ہوسکتا ہے نہ قرآن کا۔

مولانا مطہر رضوی امام جمعہ نے کہا کہ جو قرآن سے قرآن کی آیتوں کو نکالنے کی بات کرے گا اللہ اسے اس دنیا سے نکال کر آخرت کے عذاب میں مبتلا کردیگا۔

مولانا آفتاب نظامی نے کہا کہ قرآن پاک میں ذرہ برابر شک کی گنجائش نہیں ہے شک کرنے والا ایمان کے دائرے سے باہر نکل جایے گا۔

مولانا احسان گوہر نے کہا کہ وسیم ملعون سے پہلے بھی ایسی حرکتیں کی گئی ہیں لیکن یہ دشمن قرآن کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔

اسی طرح مولانا شیخ باقر اور مولاناشیخ ظفر الحسن نے بھی سخت برہمی کا اظہار کیا جناب احمد صابو والا اور جناب مرزا حسن عسکری نے آیے ہویے مہمانوں کا پزیرائی کے ساتھ شکریہ ادا کیا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .