۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید قمر عباس قنبر نقوی

حوزہ/ واعظین و مفکرین بورڈ کے جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ یہ سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ صرف سنی گھر میں پیدا ہونے والا سنی اور شیعہ گھر میں پیدا ہوئے والا شیعہ نہیں ہو سکتا بلکہ کردار معیار ہوتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ ہندوستانی مسلمانوں میں غلیظ ترین فرد وسیم ملعون نے اپنی کتاب میں بشریت کی سب سے اہم اور با فضیلت ذات مبارکہ یعنی مجسمے امانت و عدالت، امن و محبت پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں جسارت کی ہے اور توہین رسول اکرمؐ کرنے والا قابل لعنت اور انتہائی نا پسندیدہ فرد ہوتا ہے وسیم ملعون کی اس غیر انسانی اور غیر قانونی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اترپردیش اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد اس فتنہ پرور اور امن دشمن کو گرفتار کر کے سخت سزا دیں۔

ان  احساسات کا اظہار واعظین و مفکرین بورڈ کے جنرل سیکرٹری الحاج سید قمر عباس قنبر نقوی سرسوی نے اپنے بیان میں کیا آپ نے مسلمانوں سے اپیل کی وہ وسیم ملعون سے کسی قسم کے معاملات نہ رکھیں اور جب یہ مرے تو اس کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن نہ ہونے دیں آئمہ کرام سے گزارش ہے کہ اس مرتد کی نماز جنازہ نہ پڑھائیں۔

الحاج سید قمر نقوی سرسوی نے مزید کہا کہ وسیم ملعون نہ شیعہ مسلمانوں کا نمائندہ ہے اور نہ ہی مکتب اہلیبتؑ کا عالم دین بالکل اسی طریقہ جیسے سلمان رشدی ، طارق فتح اور تسلیمہ نسرین کا سنی مسلمانوں اور علماء سے کوئی تعلق اور رشتہ نہیں۔ آپ نے مزید کہا یہ سب کو یاد رکھنا چاہیے کہ صرف سنی گھر میں پیدا ہونے والا سنی اور شیعہ گھر میں پیدا ہوئے والا شیعہ نہیں ہو سکتا بلکہ کردار معیار ہوتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .