۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
تصاویر/مراسم شیرخوارگان حسینی در گذرفرهنگی چهارباغ اصفهان

حوزہ/ اطاعت صرف نماز روزہ حج زکات میں محصور نہیں بلکہ انسان اپنی زندگی کے تمام امور میں برنامہ ریزی کرتے ہوئے اللہ کی اطاعت و رضا کو مد نظر رکھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کی اسلامک اسکالر عالمہ سیدہ بشری بتول نقوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران میں مجلس عزا سے اپنے خطاب میں حدیث قدسی کو سرنامہ کلام قرار دیت ہوئے کہا "عبدی اطعنی اجعلک مثلی انا حی لا اموت اجعلک حیا لا تموت." اگر انسان اللی کی اطعت کا حق ادا کرتا ہے تو اللہ تبارک تعالی اس بندے کو اپنی مثل زندہ و جاوید بنا دیتا ہے۔انہوں نے مزید اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے مقرب بندے اس مادی دنیا سے جانے کے بعد بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتے ہیں۔

بشری نقوی نے اس اہم نکتے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ عبدی سے مراد فقط انبیا اولیا آئمہ نہیں بلکہ ہر بندہ جو پروردگار کی اطاعت کرتے ہوئے سر تسلیم خم کرتا ہے تو اللہ تبارک تعالی اسکو لازوال اور بے مثال بنا دیتا ہے۔انہوں نے اس ضمن میں انبیا و آئمہ کی مثال دیتے ہوئے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔
عالمہ بشری نقوی نے کہا اطاعت صرف نماز روزہ حج زکات میں محصور نہیں بلکہ انسان اپنی زندگی کے تمام امور میں برنامہ ریزی کرتے ہوئے اللہ کی اطاعت و رضا کو مد نظر رکھے۔

عالمہ بشری بتول نقوی نے آج ذکر مصائب میں حضرت علی اصغر علیہ السلام کے عالمی یوم کے تعلق سے روشنی ڈالتے ہوئے ننھے مجاہد کی دو جالب فضیلتیں بیان کرتے ہوئے ذکر مصائب میں علامہ جواد عاملی کے مطابق علی اصغر علیہ السلام نے جہاد کی نیت خود نہیں کی امام عالی مقام علیہ السلام نے نیت کی جو کہ تمام شہدا کی نیت پر فضیلت رکھتی ہے مزید کہا کہ دوسری فضیلت یہ تھی کہ علی اصغر علیہ السلام نے اپنے دفا میں کچھ نہیں کیا جس پر مومنات نے خوب گریہ کیا اور آخر میں شبیہ جھولے جناب علی اصغر کی برامدگی کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .