۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ علی رضا رضوی

حوزہ/ خدا کی نشانیوں کے بارے میں سوچنا بہت بڑی عبادت ہے۔ ایک لمحے کا تفکر 70 سال کی عبادت سے افضل ہے، معرفت کے بغیر عبادت قبول نہیں اگر آپ کو معرفت حاصل نہیں ہے تو ایسی عبادت بے سود ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ بارگاہ سیدالشہداء خیرالعمل انچولی کے زیراہتمام مرکزی مسجد و امام بارگاہ میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی چھٹی مجلس سے معروف عالم دین و خطیب اہلیبیت علامہ سید علی رضا رضوی نے " عبادت و معرفت" کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے بیان کیا کہ عبادت اور معرفت میں گہرا تعلق ہے ، معرفت کے بغیر عبادت قبول نہیں اگر آپ کو معرفت حاصل نہیں ہے تو ایسی عبادت بے سود ہے۔

معصوم علیہم السلام نے فرمایا بہت زیادہ نمازیں اور روزے بجالانا صرف عبادت نہیں، مولا نے فرمایا صرف نماز اور روزہ ہی عبادت نہیں ہے ،نہ ہی آخرت میں صرف نماز اور روزے کے بارے میں سوال کیا جائیگا ، نمازیں پوری پڑھ لیں روزے پورے رکھ لیں لیکن سوال ہوگا، کیونکہ عبادت کے ساتھ تفکر بہت ضروری ہے۔ 

خدا تعالی نے اپنے آخری رسول ختمی المرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جب معراج پہ بلایا تھا ارشاد فرمایا:پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو عبد کو رات میں مسجد الحرام سے مسجد اقصی لے گئی تاکہ اسے نشانیاں دکھائے ، خدا تعالی نے معراج پہ بلایا تاکہ اپنی سب سے بڑی نشانیاں دکھائے ،خدا نے رسول خدا (ص) کو شب معراج میں کوثر عطا کی۔خدا نے شب معراج پہ رسول خدا کو سیدہ سلام اللہ علیہا عطا کیا، جب رسول خدا (ص) معراج پہ تشریف لے گئے حضرت جبریل )ع) نے کہا یارسول اللہ )ص) ،خدا نے آپ کے لیے یہ سیب دیا ہے؛ کہا میں نشانیاں دیکھنے آیا ہوں، سیب کھانے نہیں۔

انہوں نے کہا : خدا نے اس میں حضرت فاطمہ )س) کا نور ودیعت کیا ہے۔
فرشتوں نے کہا اے خدا جب سے تونے اپنے حبیب کو لباس خاکی عطا فرمایا ہے ہم نے زیارت نہیں کی، عرش پہ تاکہ ہم زیارت کریں۔
قرآنی آیات میں آیا ہے کہ ہم نے اپنے حبیب (ص) کو اپنی نشانیاں دکھانے کے لیے عرش پہ بلایا
قرآن میں ارشاد باری تعالی ہے ؛
کیا وہ قرآن کے بارے میں سوچتے نہیں؟کیا ان کے دلوں پہ تالے لگے ہوئے ہیں؟
ہمارا عقیدہ ہے خدا ہرجگہ موجود ہے، محدود نہیں، جو محدود ہوجائے وہ خدا نہیں۔

چھٹے امام حضرت جعفر صادق (ع) کا قول ہے :
ہمارے شیعوں سے کہدو، کسی بات کو بغیر دلیل کے قبول نہ کرو، جو عقل سے بات کرے گا، وہ ہمیں پالے گا اور جو نہیں کرے گا وہ دور ہوجائے گا۔خدا کی نشانیوں کے بارے میں سوچنا بہت بڑی عبادت ہے۔ایک لمحے کا تفکر 70 سال کی عبادت سے افضل ہے۔

عشرہ محرم الحرام کی چھٹی مجلس میں علامہ صاحب نے امام حسین علیہ السلام کے سب سے ننھے شہزادے حضرت علی اصغر علیہ السلام کے مصایب بیان کیے ،حضرت علی اصغر نے کس طرح دلیرانہ، معصومانہ اپنی جان خدا کے حضور پیش کی اور رہتی دنیا تک ایک زندہ مثال قایم کی، تاحیات یزید پہ لعنت رہے گی کہ اس نے ذرا بھی رحم نہ کیا اور شش ماہ کے بچے کو کس بے دردی سے شہید کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔

آپ نے دوسرے علاقوں جہاں جہاں مجالس عزا برپا کی جارہی ہیں وہاں کہ انتظامات کو بہتر بنانے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، چونکہ ماشااللہ شیعیان حیدر کرار کے علاوہ مختلف مسالک کے لوگ بھی مجلس عزا میں شریک ہوتے ہیں، کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہونی چاہیے

آپ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عزاداران حسین ابن علی علیہ السلام اصول قوانین اور SOPs کی پابندی کے ساتھ مجالس عزا میں شریک ہوں ، اور ہدایات پہ عمل کریں۔اپنا اور اپنے اطراف کا خیال رکھیں کوئی شرپسند عناصر کو کامیاب نہ ہونے دیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .