حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وسیم رضوی کی گستاخی اور دریدہ دہنی پر جہاں بلا تفریق مذہب و ملت احتجاج کا سلسلہ جاری وہیں ممبئی رحمت آباد قبرستان کے پیش نماز و معروف خطیب و عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مولانا عزیز حیدر زیدی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ وسیم رضوی کے خلاف مرتد کا فتوی انا چاہیے۔
مولانا نے مزید کہا کہ قرآن میں تحریف شیعہ عقیدہ کے خلاف ہے اگر کوئی شخص کسی بھی شکل و صورت میں قرآن میں تحریف کمی یا اضافہ کی بات کرتا ہے تو وہ ملعون ہے۔ وسیم رضوی جھوٹی شہرت کے لئے ہمیشہ امت مسلمہ میں اختلاف کا سبب بنا رہا۔
مولانا عزیز حیدر زیدی نے سخت الفاظ میں برہمی کا اظہار کرتے ہویے کہا کہ مولانا کلب جواد نقوی اور مولانا یعسوب عباس رضوی کو سارے اختلافات بھلا کر قوم کے ساتھ مل کر وسیم رضوی کے گھر کا گھیراو کرنا چاہیے گھر میں بیٹھ کر بیان دے دینا بہت آسان ہے وسیم رضوی کو تو اب سزا کسی بھی صورت میں ملنی چاہیے۔
مولانا عزیز حیدر زیدی نے لکھنؤ کی عوام سے بھی اپیل کی کہ بڑی تعداد میں جمع ہوکر وسیم رضوی کے گھر کا گھیراؤ کریں۔