حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہر جونپور میں عالمی یوم القدس کے موقع پر دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی گئی اور پر جوش نعرے لگائے گئے۔ پروگرام میں شامل لوگوں نے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطین میں معصوم بچوں، خواتین، جوان اور بزرگ کے قتل عام پر اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور ظلم کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پر مذہبی رہنما مولانا صفدر حسین زیدی نے دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔ یوم قدس کے موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت ہند کو پاک و پاکیزہ عبادت گاہ بیت المقدس جس کی نمایاں مذہبی حیثیت ہے، کو آزاد کرانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
مولانا صفدر حسین زیدی نے کہا کہ یومِ قدس پر تمام لوگ دنیا میں انسانیت پر ہونے والے مظالم اور بربریت کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ ایسی دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکے۔ مولانا نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ فلسطین، شام اور عراق میں جس طرح معصوم بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔ اقوام متحدہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور ایسے لوگوں پر پابندی عائد کرے۔
اس موقع پر مولانا ظفر حسن خان، مولانا محمد محسن، مولانا سید سیف عابدی، مولانا سید یاسر، انیس جائسی ایڈووکیٹ اکبر حسین زیدی، حاجی غلام ثقلین کربلائی، دلشاد علی، احتشام عباس، حجت رضا، محمد جمال٬ ایڈوکیٹ سید محمد اسرار، ایڈوکیٹ علی رضا٬ مرزا ہمایوں، ایڈوکیٹ ضیغم احسن خان، ایڈوکیٹ علی عمران، ایڈوکیٹ عارف عباس، ایڈوکیٹ ارشد عباس، ایڈوکیٹ قاضی احمد عباس، ڈاکٹر خان اعظمی، نجمی جونپوری، خمینی آفاقی٬ اظہر گلاب وغیرہ کے ساتھ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔