۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے بڑا امام باڑہ لکھنؤ میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ

حوزہ/ سید یوسف عباس رضوی نگرامی میموریل ٹرسٹ اور عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے لکھنؤ کے تاریخی حسینیہ آصفی ( بڑا امام باڑہ) میں قدیمی 72 تابوت کے جلوس کے دوران مفت میڈیکل اور آئی کیمپ لگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق م،لکھنؤ/ سید یوسف عباس رضوی نگرامی میموریل ٹرسٹ اور عنبر فاؤنڈیشن کی جانب سے لکھنؤ کے تاریخی حسینیہ آصفی ( بڑا امام باڑہ) میں قدیمی 72 تابوت کے جلوس کے دوران مفت میڈیکل اور آئی کیمپ لگا۔ جس کا آغاز حجۃ الاسلام مولانا سید علی ہاشم عابدی اور حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سیدکلب جواد نقوی امام جمعہ لکھنؤ کے فرزند مولانا سید کلب احمد نقوی نے شہیدان کربلا کی نذر دے کر کیا ۔

اس موقع پر شیعہ سینٹرل وقف بورڈ اترپردیس کے چیئرمین علی زیدی، فخرالدین علی احمد کمیٹی کے چیئرمین سید اطہر صغیر تورج زیدی، سید یوسف عباس رضوی نگرامی میموریل ٹرسٹ اور عنبر فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید وفا عباس ، یُوا نیتا اور سماج سیوی عمیل شمسی، نزار نقوی ایڈوکیٹ، تہلکہ ٹوڈے کے چیف ایڈیٹر سینیئر جرنلسٹ سید رضوان مصطفیٰ ، نگرام فاؤنڈیشن کے چیئرمین ارشد نگرامی، گویل میڈیکل کالج اور حیات میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم موجود تھی۔ اس کیمپ میں ایک ہزار سے زیادہ لوگوں نے طبی امداد حاصل کی اور آنکھوں کی جانچ کرائی جنہیں عنقریب چشمے بھی دئیے جائیں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .