۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
علامہ سبطین سبزواری

حوزہ/ مرکزی نائب صدر شیعہ علماءکونسل: حضرت امام مہدیؑ کی گستاخی ناقابل برداشت، گستاخ احسن باکسر کوفی الفور گرفتارکیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے خاتم الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارہویں جانشین حضرت امام مہدی علیہ السلام کے گستاخ یوٹیوبر احسن باکسر کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہدویت مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کا مشترکہ عقیدہ ہے ۔ اس پر کوئی دورائے نہیں۔حضرت امام مہدیؑ کی گستاخی ناقابل برداشت ہے۔ امام مہدی ؑکو گندی گالیاں دے کر احسن باکسر نے مسلمانوںکی دل آزاری کرکے خود کے لئے جہنم کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔

ملعون گستاخ نے امام مہدی علیہ السلام کی گستاخی کرکے اپنی گندگی تربیت اوربد عقیدے کا اظہار کیا ہے۔ اس سے اندازہ ہو گیا ہے کہ وہ خود کس نظریے سے تعلق رکھتا ہے ،کیونکہ مسلمانوں کاکوئی بھی فرقہ امام مہدی کی ظہور کا مخالف نہیں ہے۔ تمام مسلمان عقیدہ رکھتے ہیں کہ امام مہدی علیہ السلام آئیں گے ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ان کے پیچھے نماز ادا کریں گے۔ اوروہ جنگ و جدل سے بھرپور دنیا کوعدل و انصاف سے بھردیں گے ۔دنیا مہدی برحق کے انتظار میں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .