۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سعودی علماء

حوزہ/ کونسل؛ مسلمان دنیا میں اس بات کو پھیلائیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پوری انسانیت کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی عرب کی جید علماء کونسل نے ہندوستان کی حکمران جماعت کے رہنماؤں کے پیغمبر آخرالزماں کی شان میں بے حرمتی کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔

کونسل آف سینئر انویسٹی گیٹرز کے جنرل سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے ترجمان کے پیغمبر اسلام کی شان میں توہین آمیز بیانات قابل مذمت ہیں۔ علمائے کرام نے مسلمانوں سے اس خوشخبری کو دنیا میں پھیلانے کی دعوت دی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و الہ و سلم تمام بنی نوع انسان کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے تھے۔

سعودی کونسل نے اس بیان کی حمایت کی ہے کہ کسی کو بھی پیغمبر اسلام کے بارے میں توہین آمیز الفاظ کہنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اس ضمن میں قرآن کریم کی آیات بھی نقل کی گئی ہیں جن میں حضور صلی اللہ علیہ و آلی و سلم کے اعلیٰ مقام اور عظیم کردار کو بیان کیا گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .