۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ آج اگر اسلام کی صحیح عکاسی دیکھنی ہے تو وہ جمہوری اسلامی ایران میں ہے جس کی وجہ سے استعمار بوکھلاہٹ کا شکار ہے اگر اسلامی ممالک ایران جیسا جزبہ پیدا کر لے تو پھر کسی طاغوت کی جرات نہیں کہ وہ اسلام اور پیغمبر اسلام کی طرف میلی  آنکھ سے دیکھ سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ کانبرا آسٹریلیا حجت الاسلام علامہ اشفاق وحیدی نے جمعہ کے خطبہ میں عظمت پیغمبر اسلام اور امام خمینی رح کے فرمان کے مطابق ہفتہ وحدت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک مل کر دفاع عظمت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کونسل بنائیں تاکہ دشمنان اسلام کا مقابلہ کر سکیں اور کسی کے مقدس شخصیات کی توہین کی جائے کوئی بھی مذہب اجازت نہیں دیتا، پیغمبر اسلام نے ہمیشہ اخلاق اور ایک دوسرے کے مقدسات کا احترام کرنے کا درس دیا ہے۔ جو  ممالک بھی رسالت صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین میں ملوث ہیں اسلامی ممالک ان کے ساتھ سوشل بائیکاٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج اگر اسلام کی صحیح عکاسی دیکھنی ہے تو وہ جمہوری اسلامی ایران میں ہے جس کی وجہ سے استعمار بوکھلاہٹ کا شکار ہے اگر اسلامی ممالک ایران جیسا جزبہ پیدا کر لے تو پھر کسی طاغوت کی جرات نہیں کہ وہ اسلام اور پیغمبر اسلام کی طرف میلی  آنکھ سے دیکھ سکے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ  تمام عالم اسلام کے رہنما مل کر پالیسی مرتب کریں 
ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کی بجائے رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی دشمنان اسلام کے خلاف بنائی ہوئی پالیسی پر متحد ہو جائیں جس میں سلام کی صحیح ترجمانی ہے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ فرانس میں پیغمبر اسلام کے خاکوں کے ذریعہ توہین کرنا اور میکرون کا حمایتی بیان خطے میں کھلم کھلا دھشت گردی ہے جس کی ہم ہر پلیٹ فارم سے بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .