۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار رییس کمیته امداد قم با آیت الله علوی گرگانی

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمی علوی گرگانی نے کہا کہ میں فرانسیسی صدر کی، پیغمبرِ اِسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں گستاخی کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ، یورپی ممالک میں آزادی کے بہانہ، اسلامی مقدسات اور ادیان ابراہیمی علیہ السلام کی توہین نہیں ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت اللہ العظمی علوی گرگانی کا، فرانسیسی صدر کی پیغمبرِ اِسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں گستاخی کیے جانے کی مذمت میں، جاری کردہ پیغام کا تفصیلی متن اس طرح ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

قال الله تعالی « قد بدت البغضاء من افواههم و ما تخفی صدورهم اکبر»
ترجمہ : وہ تمہاری تکلیف اور رنج پر خوش ہوتے ہیں ان کے دل کی عداوت اور دشمنی ان کے منہ سے نکل پڑتی ہے اور جو کچھ ان کے دلوں میں ہے وہ اس سے بھی شدید تر ہے ۔

ایک بار پھر ، فرانسیسی صدر مسٹر میکرون ، نے پیغمبر رحمت و مہربان کی توہین کی حمایت کر کے  ، اپنی اسلام دشمنی کا واضح طور پر اعلان کردیا ہے ۔مغربی دنیا ، اقوام عالم خصوصاً یورپ میں اسلام کو تیزی سے پھیلتا دکھ کر ، اس عظیم اور خدائی دین کے خلاف منطقی جدوجہد سے ناکام ہونے کے بعد ، عوامی سطح پر اس الہی دین کو بدنام کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔
کبھی تکفیریوں اور گمراہ کن گروہوں کی حمایت میں ان کو میدان کی فراہمی کے ساتھ دین اسلام کو دہشت اور وحشت والا مذہب دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے تو کبھی قرآن مجید اور پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ و سلم جیسے اسلامی مقدسات کی توہین کرکے ، لوگوں کو تعلیمات الہی سے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
یقیناً ، دین اسلام کے خلاف عالمی استکبار کا تصور نقش بر آب ہو گا اور ان کے منصوبے خاک میں مل جائیں گے ۔

میں فرانسیسی صدر کی، پیغمبرِ اِسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی شان میں گستاخی کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ، یورپ ممالک میں آزادی کا بہانہ، اسلامی مقدسات اور ادیان ابراہیمی علیہ السلام کی توہین نہیں ہونا چاہیے۔

اللہ تعالٰی دنیا کی مظلوم اقوام کو عالمی استکبار کے چنگل سے آزاد کرے اور حضرت امام زمان عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل فرمائے۔

قم- علوی گرگانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .