۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
آیت الله سبحانی

حوزہ/ عقل و شعور سے عاری کچھ ممالک کے سربراہان، اپنی روحی بیماریوں کا علاج کرنے کے بجائے ، اپنے مجرمانہ اقدام کے ذریعے اربوں آزادی پسند لوگوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہوئے  پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی توہین کر رہے ہیں، فرانسیسی صدر کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ العظمی جعفر سبحانی نے ایک پیغام میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین کئے جانے کے فرانسیسی صدر کے غیر دانشمندانہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پیغام کا تفصیلی متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

عالمگیر کورونائی اس خاص صورتحال میں ، عالم بشریت خطرے میں ہیں ، عالمی سطح پر دانشمندی کا تقاضا یہ تھا کہ اس تباہ کن وباء کو پھیلانے سے روکنے کیلئے، کسی بھی سیاسی 
اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر دنیا کے طبی ماہرین کے تجربوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عالم بشریت کی ایک عظیم خدمت کا سلسلہ شروع کردیئے جاتے ۔

لیکن افسوس ،عقل و شعور اور منطق سے عاری کچھ ممالک کے سربراہان، اپنی روحی بیماریوں کا علاج کرنے کے بجائے ، اپنے مجرمانہ اقدام کے ذریعے اربوں آزادی پسند لوگوں کے جذبات کو مجروح کرتے ہوئے  پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی توہین کرر ہے ہیں  اور اپنے اس مجرمانہ عمل کو اظہار رائے کی آزادی قرار دیئے ہوئے ہے۔
 
عالم اسلام بلکہ فہم و فراست رکھنے والے انسان اس قبیح فعل کی شدید الفاظ میں مذمت جاری رکھیں ۔

قم – حوزه علمیه 
  جعفر سبحانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .