۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
تصاویر/ جلسه ستاد حوزوی مدیریت بحران  و حوادث غیرمترقبه با حضور آیت الله اعرافی

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے دانشمند رہبر معظم کی مہربانیاں اور نصیحت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے اور لوگوں تک خدمت رسانی کا سلسلہ جاری رکھنے میں رضا کار لوگوں کی موجودگی کو مزید فروغ دینے کیلئے نئی زندگی بخشی اور ان کے کام کو دگنا کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حوزہ علمیہ اور طلباء کو کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے مختلف اسپتالوں، قبرستان اور خدمت رسانی کے مراکز میں بھیجے جانے کا اعلان کیا ہے۔

آپکے اعلان کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

یَا مَنْ تُحَلُّ بِهِ عُقَدُ الْمَکَارِهِ، وَ یَا مَنْ یَفْثَأُ بِهِ حَدُّ الشَّدَائِدِ

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ! 

ملک بھر سے حوزہ علمیہ کے تمام طلباء ، علماء، ثقافتی اور تبلیغی گروپوں کو ،  ماہ ربیع الاول کی آمد اور صادقین علیہم السلام کی ولادت با سعادت کی مبارکباد کے ساتھ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای دامت برکاتہ کی مہربانیاں اور نصیحت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے اور لوگوں تک خدمت رسانی کا سلسلہ جاری رکھنے میں رضا کار لوگوں کی موجودگی کو مزید فروغ دینے کیلئے نئی زندگی بخشی اور ان کے کام کو دگنا کردیا ہے ۔

قابل احترام رضا کار طلباء کی خدمت کورونا وائرس کی پہلی اور دوسری لہروں میں قابل ستائش تھی، روحانی و معنوی مشوروں، مختلف سوالات کے جوابات کے ساتھ ساتھ اسپتالوں، قبرستان میں حاضری دے کر، مومنین کےلیے امداد رسانی کے میدان اورخدمت کے دیگر شعبوں میں عوامی رضاکار فورسز، بسیج اور مرکز صحت و سلامت کے ساتھ تاریخ میں ایک بہترین کارکردگی رقم کر دی ۔

اب ایک بار پھر حوزہ علمیہ کے عہدیداروں اور سربراہان ، اساتذہ محترم اور قابل احترام عوام کی خدمت کا جذبہ رکھنے والے رضا کار طلباء ،اپنے اپنے صوبوں میں بحران سے نمٹنے والے اداروں کے سربراہوں سے مراجعہ کرتے ہوئے اپنی آمادگی اور تیاری کا اعلان، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کی دعوت کے جواب کی صورت میں دیں۔ اور صوبائی سطح پر مختلف بحرانوں سے نمٹنے والے اداروں کے معزز منتظمین کو چاہیے کہ وہ میڈیکل سائنسز کی یونیورسٹیوں کے سربراہان اور صوبوں کے بحرانی ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ہم آہنگی کرتے ہوئے رضا کارانہ طور پر خدمت انجام دینے والوں کو  خدمات سرانجام دینے کیلئے بنیادیں فراہم کریں اور جہادی خدمت رسانی کے مراکز کی تشکیل کے ساتھ ہی امداد اور خدمات رسانی کے سلسلے آگے بڑھ سکتے ہیں۔

قم میں مقام معظم رہبری اور مراجع عظام تقلید کی ہدایت کے مطابق بحرانوں سے نمٹنے کے لئے سرگرم اداروں کو پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور متحرک ہو کر خدمات سرانجام دینے کی ضرورت ہے اور محترم عوام  اور صحت کے شعبوں کے ساتھ منسلک ڈاکٹروں اور نرسوں کی خدمت کے لئے کیمپ قائم کریں اور اس بحران پر قابو پانے اور آفات سے نمٹنے کے لئے ایک اسلامی اور انسانی نمونہ فراہم کریں۔

آپ سب کی توفیق خیر میں اضافہ کی خداوند کریم سے امید کرتے ہیں ۔

علی رضا اعرافی
مدیر حوزه‌ علمیہ ایران

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .