۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ مراسم تودیع و معارفه نماینده رهبر معظم انقلاب در سوریه

حوزہ/ شام رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندوں کی الوداعی اور تعارفی تقریب، دمشق میں مختلف مذہبی سماجی اور سیاسی شخصیات کی موجود گی میں منعقد ہوئی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندوں کی الوداعی اور تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔اس تقریب میں ، ایران اور شام کے مختلف مذہبی ،سماجی اور سیاسی شخصیات اور عہدیداروں نے شرکت کی ، شام میں سابق نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین طباطبائی اشکذری کی بے پناہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور حجت الاسلام والمسلمین صفار هرندی  کو شام میں ولی فقیہ کے نئے نمائندے کے طور پر متعارف کرایا گیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کی جانب سے بھیجے گئے وفد کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین اختری نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں نے ملت ایران اور ملت شام کو تقسیم کرنے کی پوری کوشش کی ہے ، لیکن وہ ناکام رہے ہیں۔ 

حجت‌الاسلام والمسلمین صفار ہرندی نے شام میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین طباطبائی اشکذری کی بے پناہ خدمات اور قربانیوں کی قدردانی کرتے ہوئے ، سب سے ایران اور شام کے مابین مزید اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارہ گی کو مستحکم کرنے کا مطالبہ کیا۔

شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے سابق نمائندے ،حجت‌الاسلام والمسلمین طباطبایی اشکذری نے بھی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حجت‌الاسلام والمسلمین صفار هرندی کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اپنے اوپر احسان سمیت اس حسن انتخاب پر رہبر معظم انقلاب اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر دمشق میں تعینات ایرانی سفیر جواد ترک آبادی نے خطاب کرتے ہوئے حجت‌الاسلام والمسلمین طباطبایی اشکذری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ، انہیں ایک انسان حکیم اور عالم با عمل قرار دیا اورحجت‌الاسلام والمسلمین صفار هرندی کو شام میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی طرف سے نمائندہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس اجلاس میں شام کے وزیر اوقاف ،علمائے کرام اور سیاسی و مذہبی عہدیداروں نے اپنے اپنے نمائندوں اور پیغامات کے ذریعے ، حجت‌الاسلام والمسلمین طباطبایی اشکذری کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور خداوند عالم سے حجت‌الاسلام والمسلمین صفار هرندی کے لئے شام میں نمائندہ ولی فقیہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کامیابی کیلئے دعا کی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .