حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم طالبعلموں کو خاک و خون میں نہلا دیا جس کی ایران بھرپور طریقے سے مذمت کرتا ہے اور ایرانی عوام اپنے افغان بھائیوں کے اس غم میں برابر کا شریک ہے۔
سعید خطیب زاده نے شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا اور کہا کہ ایران آج اس غم میں سوگوار ہے۔
پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی ایک بیان میں کابل میں تعلیمی مرکز کے باہر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قائم ایک تعلیمی مرکز کے باہر خودکُش حملے میں 29 افراد شہید اور 72 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان نے کہا کہ سکیورٹی گارڈ کا حلیہ اپنائے ایک بمبار دہشتگرد نے مغربی کابل کے شیعہ نشین علاقے "دشتِ برچی" میں "کوثرِ دانش" تعلیمی مرکز کے باہر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حملے کے وقت بڑی تعداد میں طلبہ سواریوں کے انتظار میں جائے وقوع پر موجود تھے۔ داعش نے اس حملے کی ذمہداری قبول کی ہے۔
News ID: 363374
25 اکتوبر 2020 - 22:06
- پرنٹ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔