بدھ 21 اکتوبر 2020 - 23:33
آیت الله اعرافی کا حجت الاسلام علی رضا خراسانی کی وفات پر اظہار تعزیت 

حوزہ/ حوزہ علمیہ کے سربراہ نے اپنے ایک پیغام میں حجت الاسلام و المسلمین علیرضا خراسانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اپنے ایک پیغام میں حجت الاسلام و المسلمین علیرضا خراسانی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

انا لله و انا الیه راجعون

کئی سالوں سے مکتب جعفریہ کے تشنہ گان علوم کی خلوص نیت سے خدمت کرنے والے ، متقی فاضل جناب حجت الاسلام و المسلمین علی رضا خراسانی (رح) کی وفات انتہائی غم و اندوہ کا باعث بنی ۔
خدمت کرنے کا عزم ، باطنی طہارت ، اخلاص اور اخلاقیات مرحوم و مغفور کی نمایاں خصوصیات میں سے تھیں ، جو کہ ان کے ساتھیوں اور دوستوں کے ذہنوں میں ایک پائیدار نقش چھوڑ دیں گی۔

میں ان کے تمام عزیزوں، ساتھیوں اور مرحوم و مغفور کی اہلیہ اور فرزندوں سے تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کرتا ہوں۔

عاش سعیدا و مات سعیدا.
علیرضا اعرافی
مدیر حوزه علمیہ

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha