حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حجت الاسلام و المسلمین محسن قمی دفتر مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی امور کے نائب جنرل سیکرٹری نے علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔
پیغام کا تفصیلی متن کچھ یوں ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
حضرت حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ حافظ ریاض نقوی دامت برکاتہ!
سربراہ محترم جامعہ المنتظر لاہور پاکستان
سلام علیکم بما صبرتم
جناب عالی کے برادر محترم حضرت حجت الاسلام و المسلمین قاضی علامہ سید نیاز حسین نقوی کی المناک موت کی خبر سن کر بہت افسوس اور دکھ ہوا ۔
یہ متقی اور پرہیزگار عالم با عمل کئی سالوں سے حوزہ علمیہ پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے تھے اور ہمیشہ مکتب اہل بیت علیہم السلام کے فروغ کے لئے کوشاں تھے ۔ مرحوم و مغفور پاکستان کی حساس صورتحال میں اسلامی وحدت و اتحاد اور انتہا پسند گروپوں کے خلاف جد و جہد کرنے میں بھی بااثر تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی مختلف شرعی عدالتوں میں برسوں کی خدمت اس مخلص اور خدمت گزار عالم دین کی اہم کارکردگی میں شامل ہے ۔
میں! ان کی اس المناک موت کی مناسبت سے، جناب عالی سمیت محروم کے فرزندوں ، علمائے پاکستان اور عام شیعوں اور ان کے چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت کرتا ہوں ۔
یقیناً یہ المناک حادثہ حوزہ علمیہ پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔
محسن قمی
قم دفتر مقام معظم رہبری کے بین الاقوامی امور کے نائب جنرل سیکرٹری
12 ربیع الاول 1442