حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام و المسلمین قاضی نیاز حسین نقویؒ کی رحلت پر سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ اعرافی نے آیت اللہ حافظ ریاض کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
اس تعزیتی پیغام کا متن یہ ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انالله و انا الیه راجعون
قال رسول الله (صلی الله علیه و آله):
إِذَا مَاتَ الْعَالِمُ الْفَقیه ثُلِمَ فِی الْإِسْلَامِ ثُلْمَةٌ لَا یَسُدُّهَا شَیْءٌ۔
جناب آیت الله آقای حاج سید ریاض نقوی دامت افاضاتہ!
سلام علیکم بما صبرتم
دانشور اور نامور عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید قاضی نیاز حسین قدس سرہ الشریف کی رحلت پر جناب عالی، علماء کرام، دینی مدارس اور بالخصوص پاکستان کے شیعہ اور اہل سنت علماء کرام، مرحوم کی زوجہ اور ان کے فرزندان محترم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں اور مرحوم کی بلندی درجات، جناب عالی اور پسماندگان کے لیے خدا کے حضور صبر و شکیبائی کا طالب ہوں۔ اس نامور اور دانشور عالم دین نے پاکستان اور برصغیر کے حساس حالات میں اسلامی معارف او رپیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہل بیت علیہم السلام کی تعلیمات کی ترویج کی۔ وہ مختلف مذاہب کے درمیان اتحاد و وحدت کے قیام میں پیش پیش تھے اور علماء اہل سنت اور تشیع میں ان کا خاص مقام تھا۔ وہ دانشور اور کمالات و فضائل کے حامل شخص تھے۔
انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے آغاز میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان میں وفاق المدارس الشیعہ اور دیگر دینی محاذوں میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔
خداوند عالم مرحوم کو ان کے پاک و پاکیزہ اجداد کے ساتھ محشور فرمائے!
علی رضا اعرافی
سربراہ حوزہ علمیہ قم