حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے اپنے ایک جاری پیغام کے ذریعے تمام اہل پاکستان کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی مبارک باد دی ہے۔
پیغام کا مکمل متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سید محمد علی حسینی، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کا عظیم پیغمبر اسلام کی یوم پیدائش کے موقع پر پیغام:
عزیز اہل پاکستان عید مبارک ہو میرا دل چا ہتا ہے اپنی طرف سے اور اپنے ملک کی طرف سے رحمت کے پیغمبر، خاتم الانبیا، حضرت محمد مصطفی ص کی با سعادت میلاد کی آپ سب پیارے اہل پاکستان کو مبارک پیش کروں۔ پیغمبر اسلام رحمت واسعہ الہی کے مظہر اور امت اسلامی کی وحدت کے محور ہیں۔ ربیع الاول کے مہینے میں ان کی میلاد مختلف مذاہب کے تمام مسلمانوں کے درمیان اتحاد کی تقویت کے لئے بہتریں موقع ہے۔
آئیے مسلمانوں کے درمیان محبت بڑھانے کے ہر موقع سے بھرپور استفادہ کریں۔
ایران پاکستان دوستی زندہ باد