۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
شهید مطهری

حوزہ/ شہر ممبئی کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلیمین سید احمد علی عابدی نے شهید مطهری کوھندوستان کے علماء ومتفکرین میں مقبول  اورمحبوب بتاتے ہوئے کہا: یہ شخصیت علماء ومتفکرین اور عوام میں ہر دلعزیز اورمحبوب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر ممبئی کے امام جمعہ اور حوزه علمیه جامعہ امیر المؤمنین کے استاد اور مدیر حجت الاسلام و المسلمین سید احمدعلی عابدی نے شہید مطہری کی شخصیت کے بعض جوانب پر نظر ڈالتے ہوئے کہا : شهید مرتضی مطهری دنیا کی ایک معروف شخصیت ہیں اور آپ کی کتابیں علماء ومتفکرین کے درمیان مورد استفادہ ہیں، آپکی بہت ساری کتابوں کا اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے جو لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

حوزه علمیه جامعہ امیر المؤمنین کے مدیر نے کہا: میں انقلاب سے پہلے آیت الله محقق کے ذریعہ آپ سے اور آپکی کتابوں سے آشنا ہوا اور اسی وقت سے آپکی شخصیت کا قائل  اور آپ کی کتابوں کا عاشق ہوں۔

 استاد حوزه نے مزید کہا : شهید مطهری کی کتابیں مختلف طبقات کے لوگوں کے لئے مفید ہیں کیوں کہ آپ نے عوام کے ذہنوں میں اٹھنے والے بہت سارے اعتقادی اور اسلامی تعلیمات کے خلاف سیاسی شکوک و شبھات کا جواب بہت ہی اچھی طرح دیا ہے۔

آپ شهید مطهری کی کتابوں پر حوزات علمیہ کی خاص توجہ کے خواھان نظر آئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .