۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ جواد نقوی

حوزہ/حوزہ علمیہ جامعہ عروة الوثقیٰ میں استاد شہید مرتضی مطہری کے 40ویں یوم شہادت کی مناسبت سے یوم معلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجت السلام و المسلمین سید جواد نقوی نے کہا کہ استاد نوراور شمع ہے جو خود پگھل کر معاشرے کو روشنی فراہم کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید جواد نقوی نے استاد شہید مرتضی مطہری کے ۴۰ویں یوم شہادت کی مناسبت سے یوم معلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابل تعلیم صرف انسان ہے، جس کے لئے ہر زمانے میں اللہ تعالی نے ہدایت کا نظام تشکیل دیا ہے ۔ زمانہ ختم نبوت اور غیبت امام زمانہ میں انسانی رہنمائی کا فریضہ معلم کو سونپا گیا ہے۔انبیائ، آئمہ اور اوصیاءکے بعد انسانی ہدایت کی ذمہ داری معلم کو دی گئی ہے۔ کیونکہ تعلیم انبیاء کی سنت اور معلم وارث انبیاءہے۔

انہوں نے مزید کها: علامہ اقبال اور فیض احمد فیض انقلابی شاعر تھے مگر دونوں کی جہتیں مختلف رہیں۔ اقبال دین کی تعمیر نو یعنی فکر احیائے دینی دیتے رہے جبکہ فیض احمد فیض کو ماسکو کا سوشلسٹ انقلاب پسند آیا۔سوشلزم کا ہدف مزدور کے حقوق، جبکہ دین کی تعمیر نو کا ہدف مومن ہے۔ علامہ اقبال کو پاکستانیوں سے زیادہ تین ایرانی مفکرین نے پہچانا اوران کے کلام کو عام کرکے انقلاب اسلامی کی راہ ہموار کی۔ شہید مطہری نے اقبال کو ایران میں متعارف کروایا اور ان پر تنقید بھی کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حوزہ علمیہ جامعہ عروة الوثقیٰ میں استاد شہید مرتضی مطہری کے 40ویں یوم شہادت کی مناسبت سے یوم معلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا محمد خان لغاری ،پروفیسر ڈاکٹراخلاق شمسی، پروفیسر غلام ظفراللہ شفیق، پروفیسر ڈاکٹر شوکت علی رضا ،پروفیسر سجاد حیدر رضوی، پروفیسر کاشف مہدی بھی شامل تھے۔

حجت السلام سید  جواد نقوی نے کہا کہ استاد نوراور شمع ہے جو خود پگھل کر معاشرے کو روشنی فراہم کرتا ہے۔استاد اپنے مطالبات کے لیے حکومتوں سے رجوع نہ کریں۔ قوم کی آبیاری کریں اور خود اعتمادی پیدا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .