۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا ذیشان حیدر

حوزہ/ موت ابدی زندگی کا آغاز ہے اب یہ انسان کے اعمال پر منحصر ہیکہ وہ آخرت میں بطور انسان رہنا چاہتا ہے یا حیوان۔ انسان صرف اشرف المخلوقات ہی نہیں ہے بلکہ اسے اللہ نے اپنے لئے خلق کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،الہ آباد میں ایک مومن کے ایصال ثواب کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ذیشان حیدر نے کہا کہ جب اللہ نے انسان کو اپنے لئے خلق کیا ہے تو انسان کے اوپر لازم ہیکہ وہ منشائے الہیٰ کے مطابق اپنی زندگی گزارے۔

مولانا ذیشان حیدر نے کہا کہ یہ انسان کے اعمال کے اوپر ہیکہ وہ اللہ کے سامنے انسان کی شکل میں پیش ہونا چاہتا ہے یا حیوان کی صورت میں۔ آئمہ اطہار علیہ السلام کی زندگی کو انسان کے لئے نمونہ عمل قراردیتے ہوئے مولانا ذیشان حیدر نے انسان کی عام اخلاقی برائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم دوسروں کی مدد بھی دنیا کو دکھا کر کرتے ہیں جبکہ آئمہ اطہار کی سیرت یہ تھی کہ وہ رات کی تاریکی میں بھی لوگوں کی مدد کرتے تھے تو اسکو یہ احساس نہیں ہونے دیتے تھے کہ کون اسکی مدد کر رہا ہے۔

موت زندگی کا خاتمہ نہیں ابدی زندگی کا آغاز ہے، مولانا ذیشان حیدر

مولانا ذیشان حیدر الہ آباد کی معروف ہستی ڈاکٹر اقبال حسن زبیری کے چہلم کے سلسلے میں عزا خانہ نواب محمود آغا میں برپا مجلس عزا سے خطاب کررہے تھے۔ ڈاکٹر اقبال زبیری کا گزشتہ دنوں لمبی بیماری کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔ ڈاکٹر اقبال زبیری شہر کی معزز شخصیت اور اپنے دور کے قابل وکیل عقیق حسن زبیری کے فرزند تھے۔ مجلس میں سوز خوانی رضا اسمعیل اور انکے ہمنواؤں نے کی۔ مجلس میں بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی اورانکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .