۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا صفی حیدر زیدی

حوزہ/ اللہ نے فرشتوں کو عقل دی خواہشات نہیں ، حیوانا ت کو خواہشات عطا کیں لیکن عقل کے جوہر سے محروم رکھا لیکن انسان جسے اس نے اشرف المخلوقات بنایا اسے عقل کا جوہر بھی عطا کیا اور خواہشات بھی دیں۔ اب یہ انسان کے اوپر ہیکہ عقل کو جزبات پر غالب رکھ کر فرشتہ بن جائے یا خواہشات نفسانی کی پیروی کرکے حیوان بن جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اللہ نے فرشتوں کو عقل دی خواہشات نہیں ، حیوانا ت کو خواہشات عطا کیں لیکن عقل کے جوہر سے محروم رکھا لیکن انسان جسے اس نے اشرف المخلوقات بنایا اسے عقل کا جوہر بھی عطا کیا اور خواہشات بھی دیں۔ اب یہ انسان کے اوپر ہیکہ عقل کو جزبات پر غالب رکھ کر فرشتہ بن جائے یا خواہشات نفسانی کی پیروی کرکے حیوان بن جائے۔اس بات کا اظہار امروہا میں ایصال ثواب کی ایک مجلس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صفی حیدر زیدی نے آئمہ اطہار کے اقوال کی روشنی میں اچھا انسان کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے کیا۔

ایصال ثواب کے موضوع پر مولانا صفی حیدر نے کہا کہ مرنے کے بعد انسان کا اعمال نامہ توبند ہوجاتا ہے لیکن اسکو مختلف طریقوں سے ثواب ایصال کیا جاسکتا ہے۔ جس میں ایک طریقہ شہیدان کربلا کے غم میں مجلس عزا کا اہتمام بھی ہے۔ مولانا صفی حیدر نے برزخ کا فلسفہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ محشر سے پہلے برزخ کا انتظام کرکے پردگار عالم نے ایصال ثواب کا سلسلہ رکھا ہے تاکہ مرنے کے بعد بھی انسان کو اسکی رحمتیں نصیب ہوتی رہیں۔

شہر کی سربرآوردہ شخصیت نواب انتقام علی خاں اور انکی اہلیہ کے ایصال ثواب کی یہ مجلس محلہ مجاپوتا کے عزا خانہ میمونہ خاتون میں منعقد ہوئی تھی۔ مجلس میں مرثیہ خوانی معروف سوز خواں سید سبط سجاد اور انکے ہمنواؤں نے کی۔مجلس میں مختلف مذاہب اور مسلکوں سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .