مولانا صفی حیدر زیدی
-
ادارہ تنظیم المکاتب میں جشن یوم جمہوریہ ہند منعقد ہوا؛
ہندوستان ساتھ مل کر رہنے اور ساتھ چلنے کی نصیحت کرتا ہے، مولانا سید صفی حیدر
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان وہ پہلا ملک ہے جہاں جناب عیسٰی کی پیدائش سے کم سے کم 100 سال پہلے ملک کے بہت سے حصوں میں جمہوریت موجود تھی یعنی ہمارا وہ ملک ہے جو ہزاروں برسوں سے ہم کو ساتھ مل کر رہنے اور ساتھ مل کر چلنے کی نصیحت کرتا ہے۔
-
آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر مولانا صفی حیدر کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو: آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی رحلت ایک عظیم دینی، مذہبی اور علمی خسارہ ہے۔
-
اچھا انسان بننے کے لئے ضروری ہیکہ خواہشات کو غالب نہ آنے دیا جائے، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/ اللہ نے فرشتوں کو عقل دی خواہشات نہیں ، حیوانا ت کو خواہشات عطا کیں لیکن عقل کے جوہر سے محروم رکھا لیکن انسان جسے اس نے اشرف المخلوقات بنایا اسے عقل کا جوہر بھی عطا کیا اور خواہشات بھی دیں۔ اب یہ انسان کے اوپر ہیکہ عقل کو جزبات پر غالب رکھ کر فرشتہ بن جائے یا خواہشات نفسانی کی پیروی کرکے حیوان بن جائے۔
-
اہلبیتؑ کی تعلیم کردہ دعائیں ہی پڑھیں: مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سربراہ تنظیم المکاتب نے مومنین کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ اہلبیت علیہم السلام نے ہمیں جہاں معبود سے دعا کا سلیقہ سکھایا وہیں دعائیں بھی تعلیم کی ہیں، ہمیں اہلبیت علیہم السلام کی تعلیم کردہ دعائیں ہی پڑھنی چاہئیے۔ ہمیں خاص طور سے دعا کرنی چاہئیے کہ ہمارے مولا و آقا کا ظہور ہو تا کہ کائنات میں نظام عدل قائم ہو۔
-
مولانا سید صفی حیدر زیدی نے مولانا سید کلب جواد نقوی سے ملاقات کی
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید کلب جواد نقوی کے گھر پہنچ کر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر زیدی سکریٹری تنظیم المکاتب نے انکی عیادت کی اور صحت و سلامتی اور طول عمر کی دعا کی۔
-
آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم کی رحلت پر مولانا صفی حیدر زیدی کا تعزیتی پیغام
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ، ہند نے کہا کہ آیۃ اللہ العظمی سید محمد سعید الحکیم نجف اشرف کے چار مراجع کرام میں سے ایک ہیں جنہوں نے ظالم بعثی حکومت میں بھی مظلوم عراقی عوام خصوصا ملت جعفریہ کی ہدایت و کفالت فرمائی اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کو تحفظ اور فروغ عطا کیا۔ بعثی دور کے بعد عراق اور دنیا کے دیگر ممالک میں آپ کی دینی، مذہبی، علمی اور ثقافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
-
شادی میں مشکلات کا سبب نظامِ دین سے دوری ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے بیان کیا کہ آج ہمارے سماج میں لڑکی والوں میں یہ خوف پایا جاتا ہے کہ رشتہ اچھا مل جائے، شوہر اچھا ملے، لڑکی پر ظلم نہ ہو اور یہ خوف صرف لڑکی والوں میں ہی نہیں بلکہ لڑکے والوں میں بھی پایا جا رہا ہے کہ لڑکی ایسی ملے جو گھر کو جوڑ کر رکھے، رشتہ داروں کو جوڑ کر رکھے۔ یعنی دونوں جانب خوف و ہراس برابر پایا جا رہا ہے جس سے صاف ظاہر ہے کہ ہم اُس نظام سے دور ہو چکے ہیں جو اللہ کا بنایا نظام ہے۔
-
مولانا قمر سبطین مرحوم نے پوری عمر راہ علم میں بسر کی، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے اپنے بیان میں کہا: مولانا قمر سبطین طاب ثراہ کی پوری زندگی میرے سامنے ہے، جامعہ ناظمیہ میں مجھ سے سینیئر تھے، جامعہ ناظمیہ کے بعد آپ نے کئی برس مکتب امامیہ میں تدریس اور پیش نمازی کے فرائض انجام دئیے، اس کے بعد ادارہ تنظیم المکاتب میں بطور انسپکٹر کئی برس خدمت انجام دی، آپ کے خلوص، لگن، اخلاق، منکسرالمزاجی، تقویٰ اور اداری امور میں حُسن ادائگی کو دیکھتے ہوئے شعبہ مکاتب کا انچارج مقرر کیا گیا، آپ نے پوری عمر راہ علم میں بسر کی، علم لینے میں یا علم دینے میں۔
-
مولانا سید علی عابد رضوی طاب ثراہ کی رحلت پر سربراہ تنظیم المکاتب کا اظہار افسوس
حوزہ/ مولانا سید علی عابد رضوی طاب ثراہ عالم با عمل تھے، انتہائی خلیق اور بردبار تھے۔ خاموشی سے لوگوں کی مدد کرتے خاص کر اہل علم کا خاص خیال رکھتے، عمر کا بڑا حصہ ملک کے باہر گذارا اور ان لوگوں کے ساتھ گذارا جو احسان کر کے جتا دیتے ہیں لیکن کوئی یہ نہ کہہ سکا کہ کبھی آپ نے کسی سے کچھ مانگا ہو یا رقوم شرعیہ لی ہوں۔ہمیشہ ترویج دین اہلبیتؑ میں مشغول رہے۔
-
اقتدار ان ہاتھوں میں پہنچا جنمیں اسلام رچا بسا ہوا ہے، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران کے باایمان اور با شعور عوام نے اپنے حُسنِ انتخاب سے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ ولایت فقیہ نظام کے حامی اور عالمی استعمار کے مخالف ہیں۔ استعماری سازشیں اور پابندیاں انکے پائے ثبات میں ہرگز لغزش نہیں لا سکتیں۔
-
عالم با عمل خطیب با ہدف تھے مولانا سید ابوالقاسم مرحوم، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے مجلس سے مولانا ابوالقاسم طاب ثراہ کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: وہ عالم با عمل اور خطیب با ہدف تھے، انکا علم انکے اعمال، گفتار اور اخلاق سے ظاہر تھا، وہ مخلص اور انتہائی منکسرالمزاج تھے۔
-
۹۸برس سے جنت البقیع کی ویرانی مظلومیت کی نشانی اور عالم اسلام کی غیرت پر سوالیہ نشان ہے، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سربراہ تنظیم المکاتب نے کہا کہ یہ کیسی احسان فروموشی اور محسن کشی ہے کہ جنہوں نے اللہ کی عبادت کا سلیقہ سکھایا آج انہیں کے روضے ویران ہیں۔
-
یوم قدس اسلام و انسانیت کی حمایت کا دن، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ رہبر کبیر انقلاب آیۃ اللہ العظمی آقا سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ نے ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کا تاریخی اعلان کیا تا کہ عالم اسلام مظلوم کی حمایت اور ظالم سے اظہار برات کرے اور فلسطین کو اسکی علامت simple قرار دیا۔ یہ دن اسلام و انسانیت کی پاسبانی اور دنیا بھر کے ظالموں سے بیزاری اور مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔
-
اوقاف حسینی میں خرد برد کی سزا سے بچنے کے لئے وسیم رضوی نے تمام حدوں کو پار کر دیا، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے کہا کہ وسیم رضوی نے اپنے مسائل کو چھپانے کے لئے دوسرے کئی مسائل کھڑے کرنے کی ناکام کوششیں کیں، ایودھیا معاملہ میں پارٹی بننا یا متنازعہ فلم پیش کرنا اسی سلسلہ کی کڑی تھی اور آخر میں قرآن کریم کی آیات کا انکار کر کے اپنی حقیقت دنیا پر ظاہر کر دی۔
-
الٰہی کتاب قرآن کریم کی مخالفت، عالمی استعمار کی انسانیت دشمن اور اسلام مخالف سازشوں کا نتیجہ، مولانا سید صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنؤ نے کہا کہ قرآن مجید مسلم الثبوت کتاب کے بارے میں تحریف کی باتیں کرنا اپنی جہالت کا ثبوت دینا ہے، قرآنی آیات کے حذف کرنے کا مطالبہ ذرہ برابر بھی قرآن فہمی نہ ہونے کی دلیل ہے اور ایسی حرکتیں اعمال کے ساتھ ساتھ اسلام کے بنیادی عقائد سے خالی اور عاری ہونے کا نتیجہ ہیں۔
-
جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایک ایسا شجرہ طیبہ، جس کی شاخیں پانچوں بر اعظم میں پھیلی ہوئی ہیں، مولانا صفی حیدر زیدی
حوزہ/ سکریٹری تنظیم المکاتب نے کہا کہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ ایک ایسا شجرہ طیبہ ہے جس کی جڑیں تمام تشنگان علوم کےوجود کی گہرائیوں میں ثابت اور اس کی شاخیں پانچوں بر اعظم میں پھیلی ہوئی ہیں۔