۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
مولانا افضال حیدر

حوزہ/ دنیا میں دو مختلف کردار ایک ساتھ نہیں چلتے دکھتے لیکن نبی اکرم کے فرمان کی روشنی میں قرآن و اہلبیت ہمیں ساتھ نظر آتے ہیں لہذا کہنا چاہئے کہ اگر قرآن مجید علم ہے تو اہلبیت بھی مکمل علم کا سرچشمہ ہیں۔آج دنیا کی تمام تر ترقیاں اسی علم کی مرہون منت ہیں اس لئے تلاش علم میں کوشاں رہنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ردولی (ایودھیا)/ماہ مبارک رمضان عبادت و تلاوت کا مہینہ ہے۔پوری دنیا کے موحدین ان دنوں عبادتوں میں مصروف عمل ہیں تو جا بجا قرآنی بزم سجائی جا رہی ہے۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی گذشتہ برسوں کی طرح ردولی شریف میں دیکھنے کو ملی جب سالانہ ایک شام قرآن کے نام نے شہر کی فضا کو منور ومعطر کردیا۔

قرآن پاک اور اہلبیت اطہار (ع) سے تمسک نجات کا واحد ذریعہ: مولانا افضال حیدر

ایک شام قرآن کے نام سے ہونے والے سالانہ اجتماع نے اپنی شناخت قائم کی جس میں تذکرہ قرآن پاک و اہلبیت اطہار علیہم السلام سے مومنین کے دلوں کو جلا ملتی ہے۔

اس برس ردولی شریف کی دیدہ زیب مسجد ارشادیہ میں اس پروگرام کا آغاز تلاوت کلام ربانی سے ہوا بعدہ سیبار سے تعلق رکھنے والے عباس صاحب نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔

قرآن پاک اور اہلبیت اطہار (ع) سے تمسک نجات کا واحد ذریعہ: مولانا افضال حیدر

اس پروگرام میں خطابت کرتے ہوئے مولانا افضال حیدر نے حدیث ثقلین کو سرنامہ سخن قرار دیا۔حدیث ثقلین شیعہ و سنی دونوں مکتب فکر کی معتبر کتب میں موجود حدیث ہے جس میں صراحت ہے کہ نجات کا واحد راستہ قرآن پاک و اہلبیت اطہار علیہم السلام سے تمسک ہے۔

مولانا موصوف نے اضافہ کیا کہ قرآن کریم کی بہار یعنی ماہ رمضان میں تفکر و تدبر کے ہمراہ قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام کیا جانا چاہئے۔بنت پیغمبر حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام کی تین محبوب چیزوں میں ایک تلاوت قرآن مجید تھی۔دنیا میں دو مختلف کردار ایک ساتھ نہیں چلتے دکھتے لیکن نبی اکرم کے فرمان کی روشنی میں قرآن و اہلبیت ہمیں ساتھ نظر آتے ہیں لہذا کہنا چاہئے کہ اگر قرآن مجید علم ہے تو اہلبیت بھی مکمل علم کا سرچشمہ ہیں۔آج دنیا کی تمام تر ترقیاں اسی علم کی مرہون منت ہیں اس لئے تلاش علم میں کوشاں رہنا چاہئے۔

قرآن پاک اور اہلبیت اطہار (ع) سے تمسک نجات کا واحد ذریعہ: مولانا افضال حیدر

مولانا نے اپنی گفتگو کا آغاز مصائب کے فقرات پر کیا جسے سن کر شرکاء میں شور گریہ بلند ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کا آغاز 2016 میں تاج ٹینٹ ہاؤس کے مالک جناب ذیشان حیدر تاج ردولوی کی جانب سے مولانا سید حیدر عباس رضوی کی نگرانی میں ہوا تھا جو آج بھی جاری ہے اور آئندہ بھی جاری رہے گا۔اس پروگرام میں شہر کے معززین جیسے چودہری عون،قارب قرنی،ایڈووکیٹ توحید اختر،ڈاکٹر نذیر عباس،جون میاں،عباس علی زیدی رشدی میاں وغیرہ شامل رہے۔قارئین کرام اس پروگرام کو حسینی مشن ردولی یوٹیوب چینل پر دیکھ سکتے ہیں جسے براہ راست نشر کیا گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .