۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جلال حیدر

حوزہ/ آئی ایس او پاکستان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یوم معلم کے تحت ملک بھر میں سیمینار اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا انہوں نے تاکید کی کہ طلباء شہید مرتضی مطہریؒ کی فکر انگیز کتابوں کا مطالعہ کریں جس کی رہبر عظیم الشان سید علی خامنہ ای نے بھی سفارش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس او پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو یوم شہادت شہید مرتضی ٰ مطہری کو یوم معلم کے عنوان سے منایا جاتا ہے جس کے تحت ملک بھر میں سیمیناراور خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

آئی ایس او پاکستان کے ترجمان جلال حیدر  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہید مرتضیٰ مطہری نے اپنے قلم سے مغربی استعماری اور استکباری طاقتوں کا مقابلہ کیا۔جلال حیدر کا مزید کہنا تھا کہ معلم کی تعظیم طلبہ کے لئے لازم وملزوم ہے کیونکہ معلم کا ایک لحظہ عالم کی ستر سال کی کاوشوں سے برتر ہے معلم انسان ساز ہوتے ہیں جن کی تربیت کی بدولت ہی لاکھوں طلبہ معاشرے کے لئے سودمند ثابت ہوسکتے ہیں۔

طلبہ عظیم معلم شہید مطہری کی فکر انگیز کتابوں کا مطالعہ ضرور کریں  جس کی رہبر عظیم الشان نے بھی تاکید کی جلال حیدر کا کہنا تھا کہ یوم معلم جہاں اساتذہ کی تکریم کے احساس کا دن ہے وہیں اس عزم کے اعادے کا بھی دن ہے کہ بہترین قوم کے لئے  مثالی معلم معاشرے کی ضرور ت ہیں ۔

امام خمینی کے فرمان کے مطابق دنیا بھر میںیوم شہادت مرتضی مطہری کو یوم معلم کے طور پر منایا جاتا ہے اس حوالے سیمینا رمنعقد کئے جاتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .