حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں قم کے نمائندے حجت الاسلام مجتبی ذوالنور نے دارالحکومت تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کرونا" نامی وائرس جو قم سمیت پورے ملک میں پھیل چکا ہے، کی صورتحال پریشان کن نہیں۔ انہوں نے عوام کے اندر اس وائرس کے خوف اور پریشانی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی حقیقت سے دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ ہمارے معاشرے میں ایک وبائی مرض پھوٹ پڑا ہے جس کے باعث عوام میں اضطراب بھی پایا جاتا ہے، لیکن اس بیماری کے تباہ کن اثرات سے حوصلے، احتیاط اور دیکھ بھال کے ذریعے اجتناب برتا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خصوصا قم شہر کے اندر کرونا وائرس کے مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔
ایرانی پارلیمنٹ میں قم کے نمائندے حجت الاسلام مجتبی ذوالنور نے کہا کہ اس بیماری سے بچاؤ کے لئے احتیاط کی ایک بڑی ذمہ داری عوام پر عائد ہوتی جو وہ باحسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں۔ مجتبی ذوالنور نے کہا کہ کرونا وائرس پر مبنی وبائی بیماری بھی انفلوئنزا، فلو اور زکام جیسی ہی ایک بیماری ہے جو ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گو کہ اس وائرس کے اندر ایک فرد سے دوسرے فرد میں سرایت کرنے اور ماحول میں زندہ رہنے کی صلاحیت دوسرے وائرسز سے زیادہ ہے لیکن اس کے مریضوں میں ہلاکتوں کی تعداد انفلوئنزا کے مریضوں کی نسبت کہیں کم ہے جبکہ عالمی صورتحال کے مطابق کرونا وائرس کے مریضوں میں ہلاکتوں کی تعداد صرف 2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس بیماری کے 98 فیصد مریض علاج معالجے کے بعد پوری طرح صحتیاب ہو جاتے ہیں۔
حجت الاسلام مجتبی ذوالنور نے بعض فریقوں کی طرف سے عوام کو جھوٹے خوف میں مبتلا کئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو اس غلط بات کا یقین نہیں دلوانا چاہئے کہ کرونا وائرس کا شکار ہو جانا "موت" کے مرض میں مبتلا ہو جانے کے جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کیونکہ یہ بھی دوسری بیماریوں جیسی ایک بیماری ہے جسکے علاج معالجے کی تمام سہولیات موجود ہیں بلکہ اس مرض میں مبتلا ہونے والے مریضوں میں انفلوئنزا کی نسبت کہیں کم ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس میں دوسرے وائرسز کی نسبت جسم سے باہر کھلے ماحول میں زندہ رہنے کی صلاحیت زیادہ ہے کیونکہ عام وائرس ماحول کے اندر 4 تا 24 گھنٹے زندہ رہتا ہے جبکہ کرونا وائرس 9 دن تک ماحول کے اندر زندہ رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وائرس کو گرم ماحول کی نسبت ٹھنڈے ماحول میں زیادہ دیر تک زندہ رہنے میں مدد ملتی ہے۔

حوزہ/ایرانی پارلیمنٹ میں قم کے نمائندے نے دارالحکومت تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ "کرونا" نامی وائرس کی صورتحال پریشان کن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے حوالے سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی حقیقت سے دور ہے۔
-
جامعہ المنتظر لاہور کے پرنسپل کی آیت اللہ اعرافی سے ملاقات/کرونا وائرس کا المصطفی کے چینی طلباء سے کوئی تعلق نہیں
حوزہ/ایرانی دینی مدارس کے آفس میں جامعہ المنتظر پاکستان کے پرنسپل حجت الاسلام والمسلمین سید حافظ ریاض نقوی اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کی…
-
دنیا گواہ رہے ایران جلد ہی کورونا وائرس کو شکست دے گا، سید کرار ہاشمی
حوزہ/کسی بھی صورت میں، ہم کبھی بھی مقدس شہر قم، فاطمہ معصومہ (ع) کی زیارت، امام ہشتم حضرت امام رضا (ع) کے زیارت اور ایرانی عوام کو کسی بھی حالات میں تنہا…
-
ایران میں جاری الیکشن اس ملک کے جمہوری ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/ علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے علی مسجد ماڈل ٹائون میں خطبہ جمعہ میں سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کے ایامِ ولادت کی مناسبت سے آغاز ِ…
-
کرونا وباء اور مقدس مقامات کی بندش
حوزہ/ ہمارا عقیدہ ہے کہ ائمہ معصومین خدا کی دی ہوئی قدرت کے تحت بیماروں کو شفا یاب کر سکتے ہیں اور اس طرح کے بہت سے واقعات دیکھے بھی گئے ہیں لیکن یہ…
-
-
کرونا سے مقابلے کے سلسلے میں ہر قسم کی خدمت کیلئے تیار ہیں،آیت اللہ اعرافی
حوزہ / حوزہ علمیہ، حوزوی ادارے، طلاب، اساتذہ اور جوان فضلاء شہر قم اور پورے ملک میں کرونا، سیلاب اور زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے مقابلے کے…
-
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی:
تدبیر کا تقاضا عوام کی جان کا تحفظ وسلامتی / دنیا کو شدت سے ایک منجی کا انتظار ہے
حوزہ/ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے کہا: سلامتی کی تمام قسموں میں عوام کے جسم و جان کی سلامتی کو اولویت حاصل ہے ۔
-
امامت و ولایت کا دفاع فاطمہ الزہراؑکے جہاد کا اہم پہلو ہے، علامہ نیاز نقوی
حوزہ/ علامہ سیدنیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ امامت و ولایت کا دفاع خاتون جنت حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے جہاد کا اہم پہلو ہے۔ایک عورت ہوتے ہوئے،زخمی…
-
ہندوستان اور پاکستان میں بھی کورونا کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے
حوزہ/دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 4270 اموات ہو چکی ہیں اور متاثرین کی تعداد 118129 ہو گئی ہے۔
-
تہران کے سابق میئر قالیباف ایرانی پارلیمنٹ کے نئے اسپکر منتخب
حوزہ/تہران کے سابق میئر محمد باقر قالیباف اسلامی جمہوریہ ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کے اسپیکر منتخب ہو گئے۔
-
آیت اللہ العظمی سیستانی نے کورونا کی حفاظتی سفارشات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور
حوزہ / آیت اللہ العظمی سیستانی کے دفتر نے عراقی عوام کو ایک بار پھر پیغام دیتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے نفاذ کی دعوت…
-
ایک ایرانی خاتون نرس کی عوام سے اپیل
حوزہ / زہرا قربانی آوج شہر کے قھوج گاؤں کی ایک خاتون نرس ہے ، جو ایک اسپتال میں ایک مہینے سے بلا فاصلہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے کام میں مصروف تھی اور…
آپ کا تبصرہ