جمعرات 2 جولائی 2020 - 01:06
عراق میں امریکی موجودگی کا کوئی فائدہ نہیں ہے

حوزہ / عراق کے دارالحکومت بغداد کے امام جمعہ و جماعت حجت الاسلام و المسلمین سید یاسین موسوی نے کہا: عراقی پارلیمنٹ نے امریکی افواج کے انخلاء کا بل منظور کر لیا ہے اور اب امریکی افواج کو عراق سے جانا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے امام جمعہ حجت الاسلام و المسلمین سید یاسین موسوی نے کہا: امریکی افواج کو عراق سے نکال باہر کرنا ہوگا کیونکہ عراقی پارلیمنٹ بھی اب اس کے متعلق بل منظور کر چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: عراق کے مکمل استقلال کے لیے ضروری ہے کہ امریکی افواج کو یہاں سے نکال باہر کیا جائے۔

بغداد کے امام جمعہ نے کہا: عراقی مذاکراتی ٹیم کو معلوم ہونا چاہئے کہ ہمیں عراق میں امریکی افواج کی موجودگی ہرگز  قابل قبول نہیں ہے کیونکہ ہم ایک آزاد اور خود مختار ملت ہیں۔

حجت الاسلام و المسلمین سید یاسین موسوی نے کہا: ہمارے لئے امریکہ سب سے بڑا مسئلہ ہے اور عراق صرف اس صورت میں مشکلات سے نکل سکتا ہے کہ جب وہ اقتصادی، فوجی اور سیاسی اعتبار سے بھی مستقل ہو۔ عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں ہے۔

بغداد کے امام جمعہ نے آخر میں کہا: عراق کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی حکومت کا دارالخلافہ اس ملک میں تھا اور امام زمانہ حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی حکومت کا دارالخلافہ بھی عراق میں ہی ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha