۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سید عمار حکیم رئیس جریان حکمت عراق

حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم کی سربراہی میں عراقی اتحاد پارٹی نے آئندہ انتخابات میں اپنی عدم شرکت کا اعلان کرتے ہوئے ، ملکی اقتدار کی بحالی اور قانون کو نافذ کرنے کے لئے اپنی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سید عمار حکیم کی سربراہی میں عراقی اتحاد پارٹی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں  شرکت کرنا ہمارے پروگرام میں نہیں  ہے ، لیکن ملکی اقتدار کی بحالی اور قانون کو نافذ کرنے کے لئے حکومت کی حمایت جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

 عراقی اتحاد پارٹی کے رہنما ، علی البدیری نے کہا کہ ہماری پارٹی کا بنیادی مقصد عراقی حکومت اور وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے اقدامات کی حمایت کرنا تھا تاکہ وہ ملک کا اقتدار بحال کرے، قانون نافذ کرنا  اور باقی سیاسی امور حکومت کے ہاتھوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی  کا انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی پروگرام نہیں ہے اور ہم بر وقت  انتخابات کے  انعقاد میں صرف حکومتی اور سیاسی پروگراموں کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے! حال ہی میں ، سید عمار حکیم کی سربراہی میں عراقی اتحاد پارٹی تشکیل دی گئی تھی، جو کہ پچاس نمائندوں پر مشتمل ہے اور اس کا مقصد ملکی اقتدار کی حمایت کرنا ہے۔

عراقی اتحاد پارٹی کی تشکیل کو کچھ سیاسی پارٹیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، اور سائرون اتحاد نے عراقی اتحاد پارٹی کی تشکیل کو ایسے وقت میں سیاسی عمل کے لئے نقصان دہ قرار دیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .