۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مولانا سید صفی حیدر زیدی

حوزہ/آپ نے پورے علاقہ بلکہ عالم انسانیت کو داعش جیسے دہشت گرد ٹولے سے نجات دلانے میں بہت نمایاں کردار ادا فرمایا اور آپکے حکیمانہ اور بر وقت فیصلوں نے نہ صرف عراق بلکہ پوری دنیا کو درندوں سے بچا لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی اخبار "الشرق الاوسط" میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید سیستانی دام ظلہ کے سلسلہ میں توہین آمیز کارٹون نشر کئے جانے پر تنظیم المکاتب کے سکریٹری مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ نے اپنےشدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور بیان جاری کرتے ہوئے فرمایا: مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ بلا تفریق مذہب و ملت امن عالم کے علمبردار اور بشریت کے خیر خواہ ہیں۔ آپ نے ہمیشہ حق کا دفاع کیا ہے اور مظلوموں کی حمایت کی ہے۔ 

مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ نے کہا، آپ نے پورے علاقہ بلکہ عالم انسانیت کو داعش جیسے دہشت گرد ٹولے سے نجات دلانے میں بہت نمایاں کردار ادا فرمایا اور آپکے حکیمانہ اور بر وقت فیصلوں نے نہ صرف عراق بلکہ پوری دنیا کو درندوں سے بچا لیا، نیز اسی کے ساتھ آپ نے نہ صرف اتحاد اسلامی کو فروغ دیا بلکہ اتحاد انسانی کی راہ پر ادیان و مذاہب کے سربراہوں کولگایا ۔

سکریٹری تنظیم المکاتب نے کہا،آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ کی حکمت عملی نے امریکہ کو وہ دن دکھایا کہ عراق سے امریکہ فوجوں کو بے دخل کیا گیا۔
سعودی عرب کے اخبار الشرق الاوسط نے آپ کی آفاقی شخصیت کی توہین کر کے عالمی استعمار و استکبار کی غلامی کا ثبوت فراہم کیاہےاوراپنے چہرے سے اسلام کی نام نہاد نقاب کو بھی نوچ کر پھینک دیا اور واضح کر دیا کہ سعود و یہود کا ایجینڈہ ایک ہے۔

مولانا سید صفی حیدر زیدی نے کہا،ہم اس انتہائی درجہ گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور دنیا کے تمام انسانیت پسند ،علم دوست، امن و امان کے خواہاں اور عدل و انصاف پسندافراد سے گذارش کرتے ہیں کہ اس عمل کی سخت سے سخت مذمت کریں اور کسی بھی طرح کے امکانی اقدام سے دریغ نہ کریں یہاں تک وہ اخبار معافی مانگنے پر مجبور ہو جائے اور مستقبل میں ایسی کوئی جسارت اور گستاخی کرنے کا خواب نہ دیکھے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .