حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعودی اخبار "الشرق الاوسط" میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید سیستانی دام ظلہ کے سلسلہ میں توہین آمیز کارٹون نشر کئے جانے پر مدیر جامعہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید سید صفدر حسین زیدی نے اپنےشدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکمرانوں کا انسانی و اسلامی اقدار اور آبرو سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔
اپکا مکمل بیانیہ مندرجہ ذیل ہے:
لا حول ولا قوۃ الا باللہ
عالم اسلام کی محترم ترین شخصیت حضرت آیت اللہ سیستانی دام ظلہ العالی فرزند رسول ابن بتول کے سلسلہ میں سر زمین حجاز مھبط وحی وطن رسول اعظم (سعودی عربیہ) سے شایع ھونے والے اخبار نے کارٹون بنا کر جس گستاخی اور انسانیت سوز جرم کا ارتکاب کیا ھے وہ نا قابل معافی جرم ہے۔
اصل میں امریکہ اور اسرائیل کی جوتیاں چاٹنے والے سعودی حکمراں کو انسانی واسلامی اقدار اور آبرو سے دور کا بھی واسطہ نہیں ھے یہ لوگ ھر اس انسان کی عزت وحرمت اور جان کے در پے ھیں۔
۱۔۔جو امریکہ اسرائیل اور خود انکے بنائے ھوئے ساری دنیا کے امن وچین کو غارت وبرباد کرنے والے دھشتگرد گروہ کا دشمن ھے کیونکہ اس سے خود انکو اور انکے آقائوں کے مفاد کو خطرہ ھے۔
۲۔۔اور جو بھی وحدت و حقوق انسانی کی پاسداری کو اپنی ذمہ داری سمجھ کر اسکے بچانے میں جی جان سے لگا ھو
۳۔۔جو بھی مرحوم آیت اللہ العظمی امام خمینی کا ہم صدا بن کر عالم اسلام میں اسلامی اخوت کا قول و عمل اورموثر اقدام کے ذریعہ راہ ھموار کرتا ھو آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے یہ کہکر( کہ سنی ھمارے بھائی ھی نہیں بلکہ ھماری جان ھیں )
سعودیوں یھودیوں امریکیوں کے وجود میں آگ لگا دی۔
۴۔۔
الف۔ایران حکومت اور رھبر معظم دام ظلہ کے ساتھ دشمنوں کی لاکھ کوششوں کے باوجود ھمآھنگی اور دوستی جو کہ اسلام وانسانیت دشمنوں کو ایک آنکھ بھی نھیں بھاتی
ب۔۔ بلکہ بھت سے نام نہاد شیعہ اور مسلمان کہنے والوں کو بھی ایران دوستی نہیں بھاتی اگر چہ وہ لوگ اپنے آپکو مرجع عالیقدر حضرت آیت اللہ سیستانی حفظہ اللہ کا قریبی بھی ظاھر کرتے ھیں لیکن ایسے لوگ بھی ارباب بصیرت سے پوشیدہ نھیں ھیں
ایسے لوگوں کو بھی ایران دوستی اور وحدت اسلامی کا نعرہ پسند نہیں آتا اور وہ بھی استعمار کے ھاتھوں بکے ھوئے ھیں انشاء ا۔۔۔انکے چہروں سے بھی نقاب اٹھیگی
۵۔۔۔آیت اللہ سیستانی دامت برکاتہ کا عربستان میں بھی بیحد نفوذ بھی دشمنی کا ایک بڑا سبب ھے
لیکن سعودی حکمراں یاد رکھیں کہ اگر اس اخبار کے خلاف کاروائی نہ ھوئی تو اسے اپنے ملک اور پوری دنیا میں سخت نقصان اٹھانا پڑیگا
مثل مشہور ھے 'اللہ کی لاٹھی میں آواڑ نھیں ہوتی۔
سید صفدر حسین زیدی
مدیر جامعہ امام جعفر صادق،صدر امام بسرگسہ جونپور