۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید احمد رضا زرارہ

حوزہ/آیت اللہ العظمی سیستانی حفظہ اللہ کے تاریخ ساز فتوے نے دشمن کی سازش کو نقش برآب کردیا داعش اور انکے آقاؤں کی  سازش کی کمر توڑ کر رکھ دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صدر مجلس علما ہند شعبہ قم،ایران و سرزمین ھندوستان کے برجستہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین مولانا احمد رضا زرارہ نے اپنے صادر کردہ بیانیہ میں سعودیہ عربیہ کے نیوز پیپر «الشرق الاوسط» کی جانب سے آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین پر عکس العمل پیش کیا اور کہا مرجعیت کی توہین،آل سعود کی سیاسی شکست اور بوکھلاہٹ کا کھلا ثبوت ہے۔

اپکا مکمل بیانیہ مندرجہ ذیل ہے:

باسمہ تعالیٰ
سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون

آیت اللہ العظمی سیستانی حفظہ اللہ کے تاریخ ساز فتوے نے دشمن کی سازش کو نقش برآب کردیا داعش اور انکے آقاؤں کی  سازش کی کمر توڑ کر رکھ دی۔

آج اسی شکست کی بوکھلاھٹ میں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مثل ان پر صادق ارہی ہے اور یہ جب ہر محاذ پر شکست سے دوچار ہو چکے تو اب مرجعیت کی توھین کے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے اس حقیقت سے بے خبر کہ اس شجرہ طیبہ کی پشت پر کسی ذمہ دار اور وراث حقیقی مذھب حق کا ہاتھ ہے اور شاید وہ یہ بھی بھول گئے کہ بلندیوں کی طرف تھوکنے سے غلاظت پلٹ کر اپنے ہی چہرے پر آتی ہے اور تاریخ بھی ایسے واقعات سے بھری ہے کہ جب جب مرجیعت کے خلاف کسی نے کسی بھی انداز سے حملہ کیا ہےتو  سوائے ذلت کے اس کے ہاتھ کچھ نہیں آیا اور انشاءاللہ آج آل سعود کو بھی سوائے ذلت کے کچھ نہیں ملنے والا۔

 احمد رضا زرارہ،صدر مجلس علما ہند شعبہ قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .