۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
شیخ اکرم الکعبی

حوزہ / عراق ، حجت الاسلام و المسلمین اکرم الکعبی ، گذشتہ روز بغداد میں ہونے والے واقعات اور متعدد حشد الشعبی کی فورسز  کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس واقعے میں ملوث افراد  سے کہا ہے کہ آپ نے اپنی حقیقت  کا انکشاف کیا ہے ، لہذا بہتر ہے کہ وہم و گمان میں نہ رہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقاومت اسلامی نجبا  کے سکریٹری جنرل الشیخ اکرم الکعبی نے گذشتہ روز بغداد میں ہونے والے واقعات اور متعدد حشد الشعبی کی فورسز  کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے  اس واقعے میں ملوث افراد کو اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے  لکھا  ہے کہ آپ نے اپنی حقیقت  کا انکشاف کیا ہے ، لہذا بہتر ہے کہ وہم و گمان میں نہ رہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حشد الشعبی اور دیگر عراقی سیکیورٹی فورسز کے جوان جنگوں میں برابر کے شریک ہیں اور آپ ان کے درمیان بغاوت کو نہیں اکسا سکتے۔

قابضین سے پیسے لینا نئی استعماریت  کو جنم دے رہا ہے.

حجت الاسلام الکعبی  نے اپنی تقریر کے ایک  حصے میں ، کچھ سیاست دانوں کے بیرونی ممالک سے قرض لینے کے عزم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک پر ایسے قرضوں کا بوجھ مت ڈالیں جو ملک کی خودمختاری اور آزادی کو نقصان پہنچائے ۔

مقاومت اسلامی النجبا کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ 
آپ غیر ملکی سے پیسے لینا چاہتے ہیں یہ ایک نئی قسم کی استعماریت ہے اور حقیقت میں یہ ہنر مند نئی استعماریت کی آبادکاری کا قرض ہے۔
حجت الاسلام اکرم الکعبی نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ  اس رقم  سے غیر ملکی ہمیں وہ سامان بیچ دیں گے جن کے خریدار ان کے اپنے ملکوں میں نہیں ہیں  اور وہ ان قرضوں سے ہمارے ملک کو مزید یرغمال بنائیں گے۔

انہوں نے اس عمل کے نتیجے کو بالواسطہ قبضہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ایک ایسی پالیسی ہے جسے  بدقسمتی سے کسی ایسے ملک میں نافذ کی جارہی ہے جس نے آزادی اور قومی خودمختاری کا نعرہ لگایا ہے.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .