۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
دارالفتوای مصر

حوزہ/ دارالافتاء مصر نے کورونا ویکسین کی ذخیرہ اندوزی کو بہت بڑے گناہوں میں سے ایک گناہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،دارالافتاء مصر نے ایک فتویٰ جاری کرتے ہوئے،کورونا ویکسین کی ذخیرہ اندوزی کو بڑے گناہوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، دارالافتاء مصر نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کی روک تھام میں مؤثر دوائیوں اور وٹامنز،جن کی فی الحال ضرورت نہیں ہے اور مہنگے داموں فروخت کرنے کی خاطر ذخیرہ کرنا، قانوناًاور شرعاً حرام ہے۔

دارالافتاء نے بیان کیا کہ لوگوں پر دباؤ بڑھانے اور ان کو نقصان پہنچانے کی وجہ سے اس عمل کا بہت بڑے گناہوں میں شمار ہوتا ہے۔

دارالافتاء مصر نے مزید کہا کہ بحرانوں کے وقت ادویات کا اس طرح ذخیرہ کرنا،احسان، تعاون اور ہمدردی کے ان تصورات کے منافی ہے جس کی دین اسلام نے دعوت دی ہے اور شہریوں کے خلاف معاشرتی ذمہ داری میں کوتاہی برتنے کی دلیل ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .