۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مفتی مصر شوقی علام

حوزہ / مصر کے مفتی شوقی علام نے کہا: جو شخص اجناس کی ذخیرہ اندوزی کر کے ان کی قیمت بڑھانا چاہتا ہے وہ ملعون ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے مفتی شوقی علام نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: جو شخص اجناس کی ذخیرہ اندوزی کر کے ان کی قیمت بڑھانا چاہتا ہے وہ ملعون ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ذخیرہ اندوزی حرام ہے۔ اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔

مصر کے مفتی نے کہا:شرعی نص کے مطابق ذخیرہ اندوزی حرام ہے۔ حکومت کو اس کا راستہ روکنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔

مفتی مصر شوقی علام نے کہا:جو تاجر ذخیرہ اندوزی کرتا ہے وہ بے ضمیر انسان ہے۔ وہ لوگوں کے حالات کو درک نہیں کرتا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .