۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
مفتی مصر

حوزہ/ مصر کے مفتی "شوقی علّام" نے شفاعت کے سلسلے میں کئے گئے سوال کہ کیا دوسروں سے دعا مانگنا اور شفاعت طلب کرنا، شرک نہیں ہے؟ کا جواب دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے مفتی شوقی علّام نے اس سوال کا جواب دیا کہ کیا جیسا کہ بعض انتہا پسند کہتے ہیں، کہ دوسروں سے دعا مانگنا اور ان سے شفاعت طلب کرنا، ذات خدا میں شرک ہے؟

انہوں نے کہا: یہ بات بالکل بھی صحیح نہیں ہے کہ کسی کو خدا اور اپنے درمیان واسطہ قرار دینے، دعا مانگنے اور شفاعت طلب کرنے پر مشرک قرار دیا جائے۔ بلکہ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے ہم میں سے کوئی اپنے بھائی کے پاس جاتا ہے اور اس سے دعا کی گزارش کرتا ہے، لہذا یہ فعل بالاتفاق جائز ہے۔

مصر کے مفتی نے اپنی تقریر کے ایک اور حصے میں یہ بیان کیا کہ خوارج تاریخ کے سب سے برے اور شریر ترین انسان ہیں، مزید کہا: خوارج اپنے دعوے میں ان آیات سے استدلال کرتے ہیں جسے خدا نے مشرکین کے سلسلے میں نازل کی ہیں۔ وہ ان آیات کو مسلمانوں کی طرف منسوب کرتے ہیں، جیسا کہ خوارج ہمیشہ سے یہی کرتے آئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .