حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مصر کے مفتی شوقی علام نے کہا ، "انسانیت اب تخصص کے دور میں جی رہی ہے ، اور کسی بھی طرح سے ڈاکٹر یا وکیل یا انجینئر کے لئے مناسب نہیں ہے کہ وہ اپنی یونین سے مجوّز اور لائسنس نہ لے سکے۔"
انہوں نے مزید کہا: "فتویٰ دینا اور فتوے جاری کرنا ایک تخصص اور تجربہ ہے اور بہت حد تک دانش اور علم کا ضرورت مند ہے، اور اسی طرح مفتی کے لئے موجودہ دور میں مذہبی دلائل اور اس کی مختلف جہتوں اور پیچیدگیوں کو جاننے کی ضرورت ہے۔"
مفتی مصر نے بیان کیا: فتویٰ ایک تخصص ہے جسے مجوز اور اجازت کی ضرورت ہوتی ہے ، اور اس میدان میں کوئی غیر ماہر داخل نہیں ہونا چاہئے۔
شوقی علام نے آخر کلام میں بیان کیا: "دنیا میں دہشت گردی کی تمام کاروائیاں جو دہشت گرد گروہوں کے ذریعہ کی جاتی ہیں، ہم دیکھتے ہیں کہ کسی نے اسے جائز سمجھا ہے یا اسے مذہبی سمجھا ہے۔"