۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شوقی علام مفتی مصر

حوزہ / مصر کے مفتی "شوقی علام" نے کہا: حضرت مسیح علیہ السلام کی مناسبت سے سال جدید کے جشن میں شرکت اور مبارکباد پیش کرنا جائز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے مفتی جناب شوقی علام نے کہا : سالِ نو اور حضرت مسیح علیہ السلام کے جشن میں شرکت کرنا شرعاً جائز ہے۔

انہوں نے مزید کہا: میں ہر سال برادرانِ مسیحی کے سالِ نو کے جشن میں شرکت کرتا ہوں لیکن "ایک شخص" مجھے کہتا ہے کہ "یہ کام حرام ہے"۔

شوقی علام نے مزید کہا :اسلامی شریعت لوگوں کی تفریح اور ذہنی سکون کی غرض سے مذہبی اعیاد کی تائید کرتی ہے اور علمائے کرام تاکید کرتے ہیں کہ لوگوں کو ان ایام میں نیک کام اور صلہ رحمی کرنی چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .