۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
شوقی علام مفتی مصر

حوزہ/ عالمی یوم خواتین کے موقع پر مصری مفتی شوقی علام نے کہا کہ دین اسلام سے پہلے خواتین کی توہین کی جاتی تھی اور ان کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا تھا، اسلامی قانون خواتین کو انصاف دلانے، ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کی حیثیت کو بلند کرنے کیلئے آیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر/ عالمی یوم خواتین کے موقع پر مصری مفتی شوقی علام نے کہاکہ دین اسلام خواتین کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، انہیں تمام جائز حقوق عطا کرتا ہے اور خواتین کو تعمیر و ترقی کے حصول میں ایک بنیادی شریک سمجھتا ہے۔

انہوں نے حکومتی متعلقہ اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین کے صحیح مقام و منزلت کے لئے اقدام کریں۔

مصری مفتی نے بیان کیاکہ دین اسلام سے پہلے خواتین کی توہین کی جاتی تھی اور ان کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جاتا تھا ،اسلامی قانون، خواتین کو انصاف دلانے ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھنے اور ان کی حیثیت کو بلند کرنے کیلئے آیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .