۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
شوقی علام مفتی مصر

حوزہ/اسلام نے ہمیں دوسرے مذاہب کے تقدس کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے، مصری مفتی شوقی علام نے کہا ترکی میں ایاصوفیه چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام نے ہمیں دوسرے مذاہب کے تقدس کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے، مصری مفتی شوقی علام نے کہا ترکی میں ایاصوفیه چرچ کو  مسجد میں تبدیل کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔

انہوں نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا: حضور نبی اکرم(ص) نے جنگوں کے دوران مسلسل حکم دیا کہ معبدوں کو تباہ نہ کریں اور جنگوں میں راہبوں کو نہ ماریں۔

مصر کے مفتی نے مزید کہا، "ہمارے پاس اس سلسلے میں متعدد فتوے موجود ہیں اور ہم نے" اسلام میں عبادت گاہوں کا تحفظ "کے عنوان سے وزیر اوقاف کی شراکت سے ایک کتاب شائع کی اور اس کتاب میں ہم نے اس مسئلے کا جائزہ لیا ہے۔

شوقی علام نے بیان کیا، مصر کی تاریخ میں، کسی بھی چرچ کو مسجد یا مسجد کو چرچ میں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ایاصوفیه میوزیم کو ایک مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا: پہلی نماز جمعہ 24 جولائی کو ہوگی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .