حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حشد الشعبی عراق نے شہدائے مقاومت کی پہلی برسی کے موقع پر ، امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بغداد اور صوبہ کرکوک کے راستوں پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا ہے۔
حشد الشعبی کے میڈیا سیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حشد الشعبی کی 52 ویں بریگیڈ نے شہید سردار سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کے موقع پر ہونے والے مظاہروں میں شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے بغداد اور کرکوک کے راستے پر اپنی فورسز کو تعینات کردیا۔
ایک افسر کا کہنا تھا کہ شہدائے مقاومت کی برسی کے موقع پر ، وطن عزیز سے وفاداری ،شہدائے مقاومت کے کمانڈروں سے اظہار عقیدت اور عراقی حکومت کے خلاف جاری جارحیت کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔