۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
غزہ کے شاہراہوں کی جنرل شہید قاسم سلیمانی کی تصویریں، اسرائیلی فوج کے ترجمان کا متنازعہ ٹویٹ

حوزہ/ قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل ، شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر غزہ کی شاہراہوں کی اس وقت رونک بنی ہوئی ہیں، اور اس سے اسرائیل کی نیند اڑی ہوئی نظر آرہی ہے اور اسرائیلی حکام کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل ، شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر غزہ کی شاہراہوں کی اس وقت رونک بنی ہوئی ہیں، اور اس سے اسرائیل کی نیند اڑی ہوئی نظر آرہی ہے اور اسرائیلی حکام کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اوکھائی ادارائی نے منگل کے روز اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جنرل سلیمان کی ایک تصویر شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ کی گلیوں میں جنرل سلیمان کی ایک بڑی تصویر۔

انہوں نے غصے میں ٹویٹ کیا کہ میں غزہ کے لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ کیا عرب عوام سے تعاون اور ہمدردی کے منتظر ہیں ، جبکہ آپ کے پاس شامی ، عراقی ، یمنی اور لبنانی قاتلوں کی تصاویر ہیں؟ آپ اس کے ساتھ کس طرح تعاون کر رہے ہیں جس نے چار عرب دارالحکومتوں پر قبضہ کیا؟

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے اس بیان کے باوجود غزہ والوں نے غزہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی ایک بڑی تصویر لگا دی ہے۔ اس تصویر پر حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا بیان بھی لکھا ہے ، جو انہوں نے جنرل سلیمان کے جنازے میں دیا اور بیت المقدس کی شہادت دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .