۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
محمد ناصر العاطفی وزیر دفاع یمن

حوزہ/ یمنی وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ یمن پر مسلسل جاری جارحیت سے یمنی قوم مزید طاقتور ہو چکی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ حملہ آوروں اور غاصبوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یمنی قوم کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں، ایک یہ ہے یا تو یمن کو فتح کرے گی اور عزت و وقار، آزادی، خودمختاری کے ساتھ جیتے گی، یا شہادت کے درجے پر فائز ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی قوم ناقابل شکست قوم ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ اس ملت نے کبھی بھی جارحین اور غاصبوں کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالا ہے اور نہ ہی آئندہ دشمنوں کے سامنے گھٹنے ٹیکے گی۔

انہوں نے صالح الصماد کے مزار پر اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں اور غاصبوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ یمنی قوم کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں،ایک یہ ہے یا تو یمن کو فتح کرے گی اور عزت و وقار ، آزادی، خودمختاری کے ساتھ جیتے گی، یا شہادت کے درجے پر فائز ہو جائے گی۔

آخر میں، العاطفی نے شہداء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے شہداء ہم آپ کی اس راہ پر گامزن ہیں جسے آپ نے اپنے خون سے ہمارے لئے ہموار کیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .