حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے جمعرات کے روز بغداد کے وسط میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی۔ عراق کی وزارت صحت کے مطابق ، ان خودکش حملوں میں 35 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہوگئے ہیں۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لئے خدا سے دعا کی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ خطیب زادے نے کہا کہ عراق میں تکفیری دہشت گردی ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد عراق کو ہنگامہ خیز بنانا ہے اور اس ملک میں غیر ملکیوں کی مداخلت کا کردار ہموار کرنا ہے۔