۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ عبدالخالق اسدی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنائے بغیر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے عسکریت پسندوں کے اچھے اور برے کے مغالطے سے نکلنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور انارکلی بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنائے بغیر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے عسکریت پسندوں کے اچھے اور برے کے مغالطے سے نکلنا ہوگا۔

انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے شہری محمد رمضان اور کمسن ابصار کے خانوادے سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگواران کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کی دیکھ بھال پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ زخمیوں کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، دھماکے سے متاثرہ افراد کی اکثریت ٹھیلوں اور ریڑھی لگانے والے دیہاڑی دار طبقے سے تعلق رکھتے تھے . پنجاب حکومت جاں بحق اور زخمی شہریوں کیلئے معقول امدادی رقوم کا اعلان کرے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .