۱۸ شهریور ۱۴۰۳ |۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 8, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ شہداء کے پاک خون کی برکت سےاسلام باقی رہےگا اور اسی پر ہم اپنی آنے والی نسلوں کی بنیاد رکھیں گے اورانہیں بتائیں گے کہ  قربانی عظیم ہدف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع مسلمین وجہانِ تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کےفرزند اورمرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے بمناسبت پہلی برسی شہداء فتح و ظفر شامیہ دیوانیہ میں منعقدہ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ شہادت اور شہداء کے پاک خون کا دین کےدفاع اوراسکی بقا میں  عظیم کردار ہے قران مجید اور احادیث  نے حق کی بقا اوراسکے دوام  اور فتح و ظفر کی اس اہمیت کا ہمیں بتایا ہے۔  

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی دام عزہ نےفرمایا کہ کربلاء کا واقعہ  ہماری نظروں کے سامنے ہےحضرت  امام حسین علیہ السلام اور شہداء کے پاک خون نےحقیقی اسلام محمدی کو بقا بخشی اورانہیں شہداء کے پاک خون کی برکت سےاسلام باقی رہے گا اور اسی پرہم  اپنی آنے والی نسلوں کی بنیاد رکھیں گےاور انہیں بتائیں گے کہ دنیا میں شہادت اور قربانی عظیم ہدف ہےاور آخرت  میں بھی اس کا عظیم درجہ ومرتبہ ہے، شہداء کا بارگاہ خداوندی میں عظیم درجہ ہےوہ  وہاں زندہ  ہیں اور رزق حاصل کرتے ہیں اورانسان کے لئے یقینا یہ ایک بڑا مقام ہے۔

موصوف نے بیان کیا کہ کربلاء ہرعقلمند انسان کے لئےعظیم مدرسے کی حیثیت رکھتی ہےاور فتح و ظفرکا یہی راستہ ہے جس پر حق کے مدافع چلتے ہیں اسلئےضروری ہے کہ ہم اسی راستے سے متمسک رہیں اور اسی راستے اور منبرحسینی سے تمسک نے ہمیں کئی حقیقی بہادروں سے نوازا ہے۔ 

حجۃ الاسلام شیخ علی  نجفی دام عزہ نےمزید  بیان کیا کہ امام حسین علیہ السلام اورانکے زائرین کی خدمت کرنے والے ہمارے جوانوں  نے کہ جو مواکب کے ذریعہ خدمت  کرتے ہیں۱۲ سالوں تک خود کو تربیت دی اورمنظم کیا اورآخر میں وہ ۲۰۱۴ میں فتوی جہاد کفائی  کے وقت مجاہدوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئےاوراپنی خدمات کے ذریعہ انکی پشت پناہی کرتے رہے اسی مدرسے سے ہمیں مضبوط ، بہادر اور موت سے خوف نہ کھانے والے افراد  ملے کہ جنہوں نے   دنیا کی مضبوط ترین طاقت کو شکست فاش دی، وہ وہی طاقت تھی کہ  جس نے شہروں پر قبضہ کرلیا تھا،اسلحوں سے لیس افواج پرغلبہ  حاصل کرلیا تھا اوراسکے ساتھ ساتھ دنیا ان کے مقابلے سے عاجز دکھ رہی تھی لیکن انہیں ہمارے جوانوں نے کہ جو منبرحسینی کے گرد بیٹھتے ہیں ان پرعظیم فتح حاصل کی اور انہوں نے اپنے پاک خون کے قطروں سے فتح و ظفر کی نئی تاریخ رقم کی اور دہشت  گردوں کو کھدیڑ دیا۔ 

موصوف نےصحافیوں سے بات کرتے ہوئے فرمایا کہ عراق اورامت  مسلمہ کی روح ایک ہی ہے اور خاص کرہم ایک ثقافتی جنگ کا سامنا کرہے ہیں جس کےذریعہ وہ  ہماری شناخت و پہچان اور ان تمام ثقافت و اقدار کو مٹانا چاہتے ہیں کہ جس کے دفاع کے لئے ہمارے جوانوں  نے اپنےپاک و مقدس خون  کا نذرانہ پیش کیا لیکن یہ واضح رہے کہ   ہم کربلاء ،حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی ، قیام فاطمیہ پر تکیہ کئے ہوئے ہیں یہی وہ چراغ  ہے کہ جوہمارے راستے کومنور کئے ہوئے ہےاور یہ چراغ بجھنے والا نہیں ہےاس کی روشنی سے خود کو منور کرتے ہوئے اوراسی راستے کی پیروی کرتے ہوئے ہر ان کوششوں کو کچل  دینگے کہ جو امت مسلمہ کو اسکی پہچان، شناخت، اورثقافت واقدارسے فارغ کرنے کے لئےکی جارہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .