۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر نے کہا کہ ہمارے جوانوں کو مختلف سطحوں پرچیلنجوں کو سامنا ہے انہیں ان کے مذہبی نظریاتی اور اخلاقی شناخت کو مسخ کرنے کی سازش کی جارہی ہے اس سازش کو ناکام بنانے کے لئے جوان خود کو حوزات علمیہ سے مرتبط رکھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں بابل گورنریٹ سے علامہ حلی (قدہ) اسکول کے اساتذہ و طلاب کے وفد کا خیر مقدم فرمایا اور ان سے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہمارے جوانوں کو مختلف سطحوں پر چیلنجوں کا سامنا ہے انہیں ان کے مذہبی نظریاتی اور اخلاقی شناخت کو مسخ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہمارے دشمن ایک ایسا انسان چاہتے ہیں جو اپنے معاشرے سے لاتعلق ہوں اور وہ ان کے معاشروں سے جڑے ہوں اور اس میں مختلف معاشروں کا امتزاج ہو۔

مزید انہوں نے جوانوں کو متنبہ کرتے ہوئے فرمایا کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں کہ جو مختلف ذرائع ابلاغ اور مشتبہ پلیٹ فارموں کے ذریعہ شکوک و شبہات پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں اور اس کا مقصد نوجوانوں کے عقیدوں کو غیر مستحکم کرنا ہے اور فکری انتشار پیدا کرنا ہے، ان سازشوں کو پسپا کرنے کے لئے ہمارے جوان حوزات علمیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں ۔

آپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انسان کی زندگی ایک ایسا موقع ہے جو دوبارہ پلٹ کر نہیں آئے گا لہذا اس زندگی کو خدا کی رضا کے حصول میں صرف کرنا ضروری ہے، بہت سی ایسی کوششیں جاری ہیں کہ جو انسان سے اس موقع کو چھین کر اسے غیر ضروری معاملات اور لھو و لعب میں الجھا کر اسے ایک معمولی اور بے قیمت انسان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسے سماجی رابطوں اور علم و عبادت سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب آنے والے مہمانوں نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کی صحت و سلامتی اور جلد شفایابی کے لئے دعا کرتے ہوئے حسنِ استقبال پر شکریہ ادا کیا۔

انسان کی زندگی  ایک ایسا موقع ہے کہ جو دوبارہ پلٹ کر نہیں آئے گا اسلئے اسے خدا کی رضا کے حصول میں میں خرچ کرنا چاہئے، حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی


لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .