۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تصاویر/ دیدار ائمه جمعه استان همدان با آیت الله نوری همدانی

حوزہ/ آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی نے کہا کہ امن و سلامتی انسانی معاشرے کا سب سے اہم مسئلہ اور دیگر ترقی اور کامیابیاں امن و سلامتی کے سائے میں امکان پذیر ہیں اور یہ ایک اہم الٰہی نعمت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیۃ اللہ نوری ہمدانی نے گزشتہ روز ایرانی پولیس فورس کے کمانڈر سردار حسین اشتری سے ملاقات میں ایرانی پولیس فورس کی ملکی سطح پر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی میں امن و سلامتی کا معاملہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انسانوں اور انسانی معاشرے سے متعلق تمام امور کا دار و مدار امن و سلامتی پر مبنی ہے۔اگر امن و سلامتی نہ ہو تو دیگر تمام اقدامات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

آیۃ اللہ العظمی ہمدانی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی ایک نورانی حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شیعوں کے چھٹے پیشوا فرماتے ہیں:تین چیزیں ایسی ہیں جس کی تمام لوگوں کو ضرورت ہے؛امن، عدالت اور نعمت الہی کی فراوانی، لہذا ملکی انفرادی اور سماجی امن و سلامتی بہت ہی اہمیت کا حامل مسئلہ ہے دوسرا اہم مسئلہ عدالت ہے کیونکہ جس معاشرے میں عدل و انصاف کا فقدان ہو گا وہاں پر ظلم کا بول بالا ہو گا اور تیسرا اہم مسئلہ نعمت کی فراوانی اور فقر و تنگدستی کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے معاشرے کے سیاسی امور میں مالک اشتر کے نام امام علی (ع) کا لکھا ہوا سبق آموز خط کے نکات کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ امام علیہ السلام نے اس خط کو مصر کے حکومتی اداروں کی درست مدیریت کے لئے مالک اشتر کے نام لکھا تھا اور یہ خط آج بین الاقوامی سطح پر حکومتی نصب العین کے طور پر جانا جاتا ہے۔

آخر میں حضرت آیۃ اللہ العظمی نوری ہمدانی نے معاشرے میں امن و سلامتی کی بحالی کے لئے پولیس فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا کام بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اور عوام کی خدمت،امن و سلامتی اور اسلامی اقدار کا تحفظ بھی بہت اہم اور اہمیت کا حامل مسئلہ ہے جس کی آپ دن رات کوشش کرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کی ابتداء میں ایرانی پولیس فورس کے کمانڈر سردار اشتری نے امن و سلامتی کی صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے حوالے سے پولیس ڈیپارٹمنٹ کی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .