جمعہ 16 مئی 2025 - 18:36
 انقلاب اسلامی حوزہ علمیہ کا ثمر ہے / مسلمان اقوام انقلاب کو عالم اسلام کی مشعلِ راہ سمجھتی ہیں

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین مصباحی مقدم نے کہا: حوزہ علمیہ کا ایک عظیم ترین ثمرہ انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) ہیں جو مرحوم شیخ حائری (رہ) کے شاگرد تھے اور ان کے مؤثر کلام نے ہی ایرانی قوم میں نئی روح پھونکی اور انقلاب اسلامی کے ظہور و قیام کا سرچشمہ بنے۔

حوزہ نیوز ایجنسی تہران کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے مجمع تشخیص مصلحت نظام (Expediency Discernment Council) کے رکن حجت الاسلام والمسلمین غلام رضا مصباحی مقدم نے حوزہ علمیہ قم کے ایک سو سالہ علمی سفر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: تقریباً سو سال قبل مرحوم آیت اللہ عبدالکریم حائری یزدی رضوان اللہ تعالی علیہ نے اراک سے قم ہجرت کر کے اس علمی مرکز کو احیا کیا اور اسے نئی جان بخشی۔

انہوں نے کہا: ان ایک سو برسوں کے دوران حوزہ علمیہ قم نے سینکڑوں ممتاز مراجع اور علمائے شیعہ بلکہ ہزاروں فقہا کی تربیت کی جو حوزہ علمیہ کی عظیم برکات میں سے ایک ہے اور دنیا بھر کے شیعہ بالخصوص ملت ایران اس پربرکت علمی مرکز سے فیضیاب ہوئے ہیں۔

حجت الاسلام مصباحی مقدم نے مزید کہا: حوزہ علمیہ کا ایک بڑا ثمرہ انقلاب اسلامی کے بانی حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالی علیہ ہیں، جنہوں نے اپنی مؤثر گفتار سے ایرانی قوم کے اندر روح تازہ پھونکی اور یہی جذبہ انقلاب اسلامی کے ظہور کا باعث بنا۔

انہوں نے انقلاب اسلامی کے ذریعہ وجود میں آنے والی مثبت اور مؤثر تبدیلی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: انقلاب اسلامی ایک بنیادی اور گہرا تغیر تھا جس نے ایران کو عالمی سطح پر ایک روشن ستارہ بلکہ ایک چمکتا سورج بنا دیا اور آج مسلمان اقوام اسے عالم اسلام کی مشعلِ راہ کے طور پر دیکھتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha