۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ شہنشاہ نقوی

حوزہ/ اجتماع سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا کہ ہمیں فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حقوق کی بات کرنا ہوگی کیونکہ یہ ماہ مقدس ہمیں رب کی رضا مندی اور اہلبیت رسولؑ کی محبت کا عملی مظاہرہ کرنے کا حکم دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اسلام میں ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کی بات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حقوق کی بات کرنا ہوگی کیونکہ یہ ماہ مقدس ہمیں رب کی رضا مندی اور اہلبیت رسولؑ کی محبت کا عملی مظاہرہ کرنے کا حکم دیتا ہے لہٰذا کوشش کرنا چاہیئے کہ خدا اور اسکا رسولؐ ہم سے راضی ہو اور ہم نیک سیرت اور خدا کے پسندیدہ بندے بن جائیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ غریب، ضرورت مندوں اور مستحق افراد کی اعانت ہو تاکہ وہ بھی رمضان کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .